سُرمہ چشم آریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 320 of 548

سُرمہ چشم آریہ — Page 320

روحانی خزائن جلد ۲ ۳۰۸ سرمه چشم آرید میں سے وہ شخص جو تیری نظر میں کا ذب اور دروغ گو ہے اور اس کے عقاید اور اصول تیری تو ہین اور ہتک عزت کا موجب ہیں اور دانستہ ان کا پابند ہورہا ہے اس کو اے ایشر ایسے دکھ کی مار پہنچا اور ایسی لعنت سے بھری ہوئی اس کی رسوائی کر کہ ایک سال کے عرصہ تک وہ لعنت کا اثر جو عذاب مولم ہے ظاہر ظاہر اس کو پہنچ جائے ۔اے ایشر تو ایسا ہی کر کیونکہ کاذب صادق کی طرح کبھی تیرے حضور میں عزت نہیں پاسکتا۔ آمین فقط ۔ ۲۵۸