سُرمہ چشم آریہ — Page 170
روحانی خزائن جلد ۲ ۱۵۸ سرمه چشم آرید فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ - تُؤْتِى أُكُلَهَا كُلَّ حِيْنِ لا یعنی پاک کلمات پاک درختوں سے مشابہت رکھتے ہیں جن کی جڑھ مضبوط ہے اور شاخیں آسمان میں اور ہمیشہ اور ہر وقت تر و تازہ پھل دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مقام میں اللہ تعالیٰ نے امور ایمانیہ کو باغات سے تشبیہہ دی ہے اور اعمال صالحہ کو نہروں سے جو اس باغ کے نیچے بہتی ہیں اور اس کی جڑوں کو پانی پہنچا کر اس کو ترو تازہ رکھتی ہیں ۔ اور ایک جگہ قرآن شریف میں یہ بھی ذکر آیا ہے کہ جب عارف لوگ بہشت میں کسی قسم کی لذت حتی طور پر پائیں گے تو ان کو یقین ہوگا کہ یہ لذات انہیں روحانی لذات سے مشابہ ہیں جن کو ہم دنیا میں عشق اور محبت الہی کی وجہ سے پاتے تھے ایسا ہی قرآن شریف میں بیسیوں مقامات میں اس بات کا ذکر پایا جاتا ہے کہ عالم آخرت میں جو جسمانی طور پر لذات بہشتیوں کو دی جائیں گی حقیقت میں وہ سب روحانی لذات کے اظلال و آثار ہوں گے اگر وہ سب مقامات قرآنی بحوالہ آیات اس جگہ لکھے جائیں تو اس رسالہ میں بہت سا طول ہو جائے گا۔ سو ہم جیسا کہ وعدہ کر چکے ہیں ماسٹر مرلید ھر صاحب کی درخواست سے یہ سب امور مفصل طور پر کسی الگ رسالہ میں تحریر کریں گے ۔ اور واضح رہے کہ لذات روحانی کا جسمانی طور پر متمثل ہونا جو بہشت کی نسبت بیان کیا گیا ہے کوئی ایسا امر نہیں ہے جس کو جدید اور دور از فہم خیال کیا جائے ۔ دیکھنا چاہئے کہ عالم رویا یعنی عالم خواب میں بھی ( جو اس دوسرے عالم سے بشدت مشابہ ہے گویا اس کی دوسری شاخ ہے ) کیسے امور معقول محسوس طور پر مشہور ہوتے ہیں۔ چنانچہ ہر یک عقلمند انسان اپنے ذاتی تجربہ سے عالم رویا میں معقولات کا محسوسات کے پیرا یہ میں متمثل ہونا بخوبی جانتا ہوگا بارہا ہم تم اپنے سرور اور خوشی کی حالت میں جو ایک روحانی امر ہے عالم وریا میں ایک نهایت سرسبز باغ دیکھتے ہیں جس میں ہم سیر کر رہے ہیں یا عمدہ میوؤں کا مشاہدہ کرتے ہیں جن کو ہم کھا رہے ہیں سو حقیقت میں یہ وہی روحانی خوشی اور راحت ہوتی ہے جو جسمانی طور پر ہم کو نظر آ جاتی ہے۔ ایسا ہی کبھی غم کی حالت سانپ یا بچھو یا صاعقہ یا کسی سہو کتابت معلوم ہوتا ہے' رؤیا ہونا چاہیے۔ (ناشر) ا ابراهیم : ۲۶،۲۵