سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب — Page 379
۔خبردار ہو جا! اے وہ شخص جو محمدؐ کی شان نیز محمدؐ کے چمکتے ہوئے نور کا منکر ہے۔اگرچہ کرامت اب مفقود ہے مگر تو آ اور اسے محمدؐ کے غلاموں میں دیکھ لے صفحہ ۳۱۔اے سلامتی والے شخص تیرے لئے سلامتی ہے صفحہ ۳۴۔اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزدیک آگیا اور اب وہ وقت آرہا ہے کہ محمدی گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا۔صفحہ ۳۸۔اگر اس مدت میں یعنی چالیس دن تک ہم سے کوئی نشان ظہور میں آجائے اور ان سے کچھ بھی ظہور میں نہ آئے پس یہی دلیل ہمارے صادق ہونے کی اور ان کے کاذب ہونے کی ہوگی۔اگر یہی لاف وگزاف اور یہی شیخی ہے تو ایسے سو نجفی شیخوں سے شیخ نجدی) شیطان(بہتر ہے صفحہ ۷۸۔اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزدیک آگیا اور اب وہ وقت آرہا ہے کہ محمدی گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا۔صفحہ ۹۰، ۹۱ بخدمت جناب مرزا صاحب عالی مراتب، مجموعہ محاسن بیکراں مستجمع اوصاف بے پایاں مکرم معظم برگزیدہ خدائے احد جناب مرزا غلام احمد صاحب مَتَّعَ اللّٰہُ النَّاسَ بِبَقَائِہٖ وَ سَرَّنِیْ بِلِقَائِہٖ وَ اَنْعُمِہٖ بِاٰ لَائِہٖ۔اس سلام کے بعد جو از روئے اسلام مسنون ہے اور کامل شوق اور اس دعا کے بعد کہ آپ کا نام روشن ہو اور آپ کا مرتبہ بلند ہو یہ بات واضح اور عیاں ہے کہ وہ مکتوب جس سے محبت کی بو آتی ہے اور جو کامل مہربانیوں سے بھرا ہوا ہے مع اس کتاب کے جو آنجناب نے بھیجی تھی پہنچا جس نے تازہ خوشی کے چہرہ کو بے نقاب کر دیا اور بے حد خوشی کا موجب ہوا۔پس پوشیدہ نہ رہے کہ یہ خاکسار اپنی فطرت کے تقاضا کے مطابق شروع سے ہی جھگڑوں میں پڑنے اور مباحثات میں قدم رکھنے سے گریزاں رہا ہے اور جہاں