سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 62 of 494

سراجِ منیر — Page 62

روحانی خزائن جلد ۱۲ ۶۴ سراج منیر بچوں کی دعائیں قبول کرتا ہے۔ دیانند اور لیکھر ام اس کا چیلہ اس جہان سے گذر گئے مگر دہریت اور بخل اور تعصب کی بد بو باقی چھوڑ گئے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ بد بو دور ہو اس لئے میں اس آریہ سے بھی قسم سے فیصلہ چاہتا ہوں جیسا کہ پہلے آریہ سے درخواست کی گئی ہے اور میں یقیناً جانتا ہوں بلکہ آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ خدا راستی کا حامی ہے اور راستی کے مخالف کا دشمن ہے سچی بات کی گواہی دینی ایک ایماندار کے لئے مشکل نہیں مگر آریوں کے لئے آجکل بہت مشکل ہے۔ غرض اگر کوئی مکذب ہو یہ آریہ ہو یا وہ آریہ تو قسم کھا کر مجھ سے فیصلہ کر لے میں جانتا ہوں کہ وہ خدا جو ہمارا خدا ہے ایک کھا جانے والی آگ ہے وہ جھوٹے کو کبھی نہیں چھوڑے گا لیکن اگر سچا ہو گا تو اس کا کوئی نقصان نہیں ۔ اب دیکھو ثبوت اسے کہتے ہیں کہ دین کے دشمنوں کے حوالہ سے اس بابرکت پیشگوئی کی سچائی ظاہر کی گئی ہے دنیا میں اس سے زیادہ اور کیا ثبوت ہوگا کہ ایسے دین کے دشمن جیسا کہ آجکل آریہ ہیں خدا کی پیشگوئیوں کی سچائی کے گواہ ہوں کیا ایسی گواہیاں اور ایسے موجودہ نشان عیسائیوں کے پاس بھی ہیں ؟ اگر ہیں تو ایک آدھ بطور نظیر کے پیش تو کریں پس یقینا سمجھو کہ سچا خدا وہی خدا ہے جس کی طرف قرآن شریف بلاتا ہے اس کے سوا سب انسان پرستیاں یا سنگ پرستیاں ہیں ۔ بیشک مسیح ابن مریم نے بھی اس چشمہ سے پانی پیا ہے جس سے ہم پیتے ہیں اور بلا شبہ اس نے بھی اس پھل میں سے کھایا ہے جس سے ہم کھاتے ہیں لیکن ان باتوں کو خدائی سے کیا تعلق اور امنیت سے کیا علاقہ ہے عیسائیوں نے مسیح کو ایک مقید خدا بنانے کا ذریعہ بھی خوب نکالا یعنی لعنت اگر لعنت نہ ہو تو خدائی بیکار اور امنیت لغو لیکن با تفاق تمام اہل لغت ملعون ہونے کا مفہوم یہ ہے کہ خدا سے دل بر گشتہ ہو جائے ، بے ایمان ہو جائے ، مرتد ہو جائے ۔ خدا کا دشمن ہو جائے۔ (۵۶) سیاہ دل ہو جائے ۔ کتوں اور سوروں اور بندروں سے بدتر ہو جائے جیسا کہ تو ریت بھی گواہی دے رہی ہے پس کیا یہ مفہوم بھی ایک سیکنڈ کے لئے مسیح کے حق میں تجویز کر سکتے ہیں کیا اس پر ایسا زمانہ آیا تھا کہ وہ خدا کا پیارا نہیں رہا تھا۔ کیا اس پر وہ وقت آیا تھا کہ اس کا دل خدا سے برگشتہ ہو گیا تھا۔ کیا کبھی اس نے بے ایمانی کا ارادہ کیا تھا۔ کیا کبھی ایسا ہوا کہ وہ خدا کا دشمن اور خدا اس کا دشمن