سراجِ منیر — Page 75
روحانی خزائن جلد ۱۲۔ LL سراج منیر آقا کی غیرت جوش مارتی ہے اور اس غلام کی سرافرازی کے لئے کوئی ایسا کام کرتا ہے کہ گویا اس نے اس کے اگلے پچھلے تمام گناہ بخش دیئے ہیں یعنی ایسی رضا مندی ظاہر کرتا ہے کہ لوگوں کو یقین ہو جاتا ہے کہ ایسا مہربان اس پر بھی ناراض نہیں ہوگا یہ عظیم الشان پیشگوئی ہے۔ پھر اس کے بعد اسی صفحہ میں ایک تصویر دکھلائی گئی ہے اور وہ تصویر اس عاجز کی ہے سبز پوشاک ہے اور تصویر نہایت رعبناک ہے جیسے سپہ سالار مسلح فتح یاب اور دائیں بائیں تصویر کے یہ لکھا ہے حجة الله القادر - سلطان احمد مختار ۔ اور تاریخ دیکھی ہے سوموار کا روز انیسویں ذی الحجہ ۱۳۰ مطابق ۲۲ / اکتوبر ۱۸۸۳ء اور ششم کا تک سمت ۱۹۴۰ بکرم ۔ یہ تمام عبارت براہین کے ص ۵۱۵ اور ص ۵۱۶ میں موجود ہے۔ یہ کشف بتلا رہا ہے کہ ہتھیار کے ذریعہ سے ایک نشان ظاہر ہوگا ۔ سولیکھرام کا نشان اسی طرح وقوع میں آیا پھر اس کے بعد ص ۵۱۶ میں یہ الہامی عبارت ہے اليس الله بکاف عبده ۔ فَبَرَّأَهُ الله مِمّا قالوا وكَانَ عند الله وجيها ۔ فلما تجلى ربه للجَبَل جَعَله دگا و الله موهن كيد الكافرين۔ ولنجعله أية للناس ورحمة منا و كان امرًا مقضیا یعنی کیا خدا اپنے بندہ کو کافی نہیں ہے پس خدا نے اس کو اس الزام سے بری کیا جو کافروں نے اس پر لگایا اور وہ خدا کے نزدیک وجیہ ہے اور خدا نے مشکلات کے پہاڑ کو پاش پاش کیا اور کافروں کے مکر کوست کیا اور ہم اس کو اپنی رحمت سے ایک نشان ٹھہرائیں گے اور ابتدا سے ایسا ہی مقدر تھا۔ اس الہام میں خدا تعالیٰ ظاہر فرماتا ہے کہ ہندو سیکھرام کے ۲۸ ) قتل کے بعد سازش قتل کا ایک الزام لگائیں گے اور ایک مکر کریں گے تا وہ الزام پختہ ہو جائے ۔ ہم اس ملہم کی بریت ظاہر کر دیں گے اور ان کے مکر کو سست کر دیں گے اور مشکلات کے پہاڑ آسان ہو جائیں گے۔ اب کچھ ضرور نہیں کہ ہم کسی کو اس پیشگوئی کی طرف توجہ دلا ومیں خود اہل انصاف سوچیں اور اس قدر کھلے کھلے غیبی امور سے انکار کر کے اپنی عاقبت کو خراب نہ کریں۔ یہ بھی یا درکھنا چاہیے کہ اس پیشگوئی میں جولیکھرام کو عجل سے نسبت دی گئی اس میں کئی مناسبتوں کا لحاظ ہے (۱) اوّل یہ کہ جیسا کہ گوسالہ سامری بے جان تھا ایسا ہی یہ بھی