سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 74 of 494

سراجِ منیر — Page 74

روحانی خزائن جلد ۱۲ ۷۶ سراج منیر اٹھائیسویں پیشگوئی۔ یہ پیشگوئی براہین احمدیہ کے ص ۴۹۶ میں ہے اور وہ یہ ہے بحی الدين و يقيم الشريعة يا آدم اسکن انت و زوجك الجنة ۔ يا مريم اسكن انت وزوجك الجنة يا احمد اسكن انت وزوجك الجنة۔ نفخت فيك من لدنی | روح الصدق ( ترجمہ ) دین کو زندہ کرے گا اور شریعت کو قائم کرے گا ۔ اے آدم تو اور تیرا زوج بہشت میں داخل ہو جاؤ۔ اے مریم تو اور تیرا زوج بہشت میں داخل ہو جاؤ۔ اے احمد تو اور تیرا زوج بہشت میں داخل ہو جاؤ۔ میں نے اپنے پاس سے صدق کی روح تجھ میں پھونکی۔ یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے۔ اور تین ناموں سے تین واقعات آئندہ کی طرف اشارہ ہے جن کو عنقریب لوگ معلوم کریں گے اور اس الہام میں جو لفظ دن کا ذکر ہے اس کی شرح کشفی طور پر یوں معلوم ہوئی کہ ایک فرشتہ خواب میں کہتا ہے کہ یہ مقام لدن جہاں تجھے پہنچایا گیا یہ وہ مقام ہے جہاں ہمیشہ بارشیں ہوتی رہتی ہیں اور ایک دم بھی بارش نہیں تھمتی ۔ ۲۹ انتیسوی پیشگوئی۔ یہ وہ پیشگوئی ہے جو براہین احمدیہ کے ص ۵۰۶ میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن أهل الكتب والمُشْرِكِينَ مُنْفَكَيْنَ حتى تأتيهم ۔ البَيِّنَةُ اور پھر فرمایا کہ اگر خدا ایسانہ کرتا تو دنیا میں اندھیر پڑ جاتا۔ یہ خدا کے ایک ایسے نشان کی طرف اشارہ ہے جو دنیا کو ہلاک ہونے سے بچالے گا۔ اور الہام کے یہ معنی ہیں کہ ممکن نہ تھا کہ اہل کتاب اور ہندو اپنے تعصب اور عداوت سے باز آ جاتے جب تک میں ایک کھلا کھلا نشان ان کو نہ دیتا اور اگر میں ایسا نہ کرتا تو دنیا میں اندھیر پڑ جاتا اور حق مشتبہ ہو جاتا۔ تیسویں پیشگوئی۔ یہ وہ پیشگوئی ہے جو براہین احمدیہ کے ص ۵۱۵ میں درج ہے اور وہ یہ ہے إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبك وما تأخر یعنی ایک کھلی کھلی فتح ہم تجھ کو دیں گے تاہم تیرے اگلے پچھلے گناہ بخش دیں۔ یہ استعارہ اپنی رضامندی ظاہر کرنے کے لئے بیان فرمایا ہے۔ مثلاً ایک آقا اپنے کسی غلام سے ایسے حکیمانہ طور سے وقت بسر کرتا ہے جو نادان خیال کرتے ہیں کہ وہ اس پر ناراض ہے تب اس