سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 71 of 494

سراجِ منیر — Page 71

۷۳ سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ بائیسویں پیشگوئی یہ پیشگوئی بھی براہین احمدیہ ص ۲۴۱ میں ہے اور وہ یہ ہے کہ انک باعيننا يرفع الله ذکرک و یتم نعمته علیک فی الدنيا والآخرة تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے خدا تیرا ذکر اونچا کر دے گا اور خدا اپنی نعمتیں دنیا اور آخرت میں تیرے پر پوری کر دے گا۔ اور یہ جو فر مایا کہ تیرا ذ کر اونچا کر دے گا اس کے یہ معنی ہیں کہ دنیا اور دین کے خاص لوگ تعریف کے ساتھ تیرا ذکر کریں گے۔ اور اونچے مرتبوں والے تیری ثناء میں مشغول ہوں گے۔ اب کیا یہ تعجب نہیں کہ جو شخص کا فر اور حقیر شمار کیا جاتا ہے اور دجال اور شیطان کہا جاتا ہے اس کا انجام یہ ہو کہ دین اور دنیا کے بلند مراتب والے بچے دل سے اس کی تعریفیں کریں گے۔ تیئیسویں پیشگوئی یہ پیشگوئی براہین کے ص ۲۴۲ میں مرقوم ہے۔ اِنِّی رَافِعُكَ إِلَيَّ۔ والقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِنِّي و بشر الذين امنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم واتل عليهم ما اوحی الیک من ربك ولا تصغر لخلق الله ولا تسئم من الناس ترجمہ۔ میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا اور میں اپنی طرف سے محبت تیرے پر ڈالوں گا یعنی بعد اس کے کہ لوگ دشمنی اور بغض کریں گے یک دفعہ محبت کی طرف لوٹائے جائیں گے جیسا کہ یہی مہدی موعود کے نشانوں میں سے ہے اور پھر فرمایا کہ جو لوگ تیرے پر ایمان لائیں گے ان کو خوشخبری دے کہ وہ اپنے رب کے نزدیک قدم صدق رکھتے ہیں ۔ اور جو میں تیرے پر وحی نازل کرتا ہوں تو ان کو سنا خلق اللہ سے منہ مت پھیر اور ان کی ملاقات سے مت تھک اور اس کے بعد الہام ہوا ۔ ووسع مکانک یعنی اپنے مکان کو وسیع کر لے۔ اس پیشگوئی میں صاف فرما دیا کہ وہ دن آتا ہے کہ ملاقات کرنے والوں کا بہت ہجوم ہو جائے گا یہاں تک کہ ہر ایک کا تجھ سے ملنا مشکل ہو جائے گا پس تو نے اس وقت ملال ظاہر نہ کرنا اور لوگوں کی ملاقات سے تھک نہ جانا ۔ سبحان اللہ یہ کس شان کی پیشگوئی ہے اور آج سے ۱۷ برس پہلے اس وقت بتلائی گئی ہے کہ جب میری مجلس میں شاید دو تین آدمی آتے ہوں گے اور وہ بھی بھی بھی اس سے کیسا علم غیب خدا کا ثابت ہوتا ہے۔