سَت بچن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 286 of 550

سَت بچن — Page 286

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۲۸۶ ست بچن (۱۲۲) ہو کر صلیب پر سے اتر آئے تو ہم اُس پر ایمان لائیں گے تو اُس وقت یسوع صلیب پر سے اتر نہ سکا پس اس وجہ سے یسوع کے شاگردوں کو بہت ہی ندامت ہوئی اور وہ یہودیوں کے سامنے منہ دکھانے کے قابل نہ رہے لہذا ضرور تھا کہ وہ ندامت کے چھپانے کیلئے کوئی ایسا حیلہ کرتے جس سے سادہ لوحوں کی نظر میں اُس طعن اور ٹھٹھے اور ہنسی سے بچ جاتے ۔ سو اس بات کو عقل قبول کرتی ہے کہ اُنہوں نے فقط ندامت کا کلنک اپنے مونہہ پر سے اُتارنے کی غرض سے ضرور یہ حیلہ بازی کی ہوگی کہ رات کے وقت جیسا کہ اُن پر الزام لگا تھا یسوع کی نعش کو اُس کی قبر میں سے نکال کر کسی دوسری قبر میں رکھ دیا ہوگا اور پھر حسب مثل مشہور کہ خوا جہ کا گواہ ڈڈو کہہ دیا ہو گا کہ لو جیسا کہ تم درخواست کرتے تھے یسوع زندہ ہو گیا مگر وہ آسمان پر چلا گیا ہے لیکن یہ مشکلیں بابا نانک صاحب کے فوت ہونے پر سکھ صاحبوں کو پیش نہیں آئیں اور نہ کسی دشمن نے اُن پر یہ الزام لگایا اور نہ ایسے فریبوں کیلئے اُن کو کوئی ضرورت پیش آئی اور نہ جیسا کہ یہودیوں نے شور مچایا تھا کہ نعش چرائی گئی ہے کسی نے شور مچایا سواگر عیسائی صاحبان بجائے یسوع کے بابا نانک صاحب کی نسبت یہ عقید و ر کھتے تو کسی قدر معقول بھی تھا مگر یسوع کی نسبت تو ایسا خیال صریح بناوٹ اور جعل سازی کی بد بو سے بھرا ہوا ہے۔ اخیر عذر یسوع کے دکھ اُٹھانے اور مصلوب ہونے کا یہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ خدا ہو کر پھر اسلئے سولی پر کھینچا گیا کہ تا اُس کی موت گناہگاروں کیلئے کفارہ ٹھہرے لیکن یہ بات بھی عیسائیوں کی ہی ایجاد ہے کہ خدا بھی مرا کرتا ہے گومرنے کے بعد پھر ا اُس کو زندہ کر کے عرش پر پہنچا دیا اور اس باطل و ہم میں آج تک گرفتار ہیں کہ پھر وہ عدالت کرنے کیلئے دنیا میں آئے گا اور جو جسم مرنے کے بعد اُس کو دوبارہ ملا وہی جسم خدائی کی حیثیت میں ہمیشہ اُس کے ساتھ رہے گا ۔ مگر عیسائیوں کا یہ مجسم خدا جس پر بقول اُن کے ایک مرتبہ موت بھی آچکی ہے اور خون گوشت ہڈی اور او پر نیچے کے سب اعضاء رکھتا ہے یہ ہندوؤں کے اُن اوتاروں سے مشابہ ہے جن کو آج کل آریہ لوگ بڑے جوش سے چھوڑتے جاتے ہیں صرف فرق یہ ہے کہ عیسائیوں کے خدا نے تو صرف ایک مرتبہ