سَت بچن — Page 225
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۲۲۵ ست بچن یہ تمام مضمون ان مفصلہ ذیل قرآنی آیات میں ہے غور سے دیکھو اور وہ یہ ہیں يَا أَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيْمٍ تُؤْمِنُوْنَ بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ کے یعنی اے دے لوگو جو ایمان لائے کیا تمہیں میں ایک سوداگری کی خبر دوں جو تمہیں درد ناک عذاب سے نجات دے یعنی یہ سوداگریاں جو تم کر رہے ہو یہ خساروں سے خالی نہیں اور ان میں آئے دن عذاب بھگتنا پڑتا ہے سو آؤ تمہیں وہ سوداگری بتلاویں جس میں نفع ہی نفع ہے اور خسارہ کا احتمال نہیں اور وہ یہ ہے کہ خدا اور اُس کے بھیجے ہوئے پر ایمان لاؤ اور اپنے مال اور جان کے ساتھ خدا کی راہ میں کوششیں کرو اگر تمہیں سمجھ ہو تو یہی سوداگری تمہارے لئے بہتر ہے جس سے تمہارا روحانی مال بہت بڑھ جائے گا۔ اے ایمان والو خدا سے ڈرتے رہو اور ہر یک تم میں سے دیکھتا ر ہے کہ میں نے اگلے جہان میں کونسا مال بھیجا ہے اور اُس خدا سے ڈرو جو خبیر اور علیم ہے اور تمہارے اعمال دیکھ رہا ہے یعنی وہ خوب جاننے والا اور پر کھنے والا ہے اس لئے نوٹ خدا کے بھیجے ہوئے پر ایمان لانا جس کو عربی زبان میں رسول کہتے ہیں اسلئے ضروری ہے کہ خدا نهایت پوشیدہ اور وراء الیوراء اور نہاں در نہاں ہے اور اسکی ذات کے مشاہدہ کر نیوا نے اسکے رسول ہیں جن کو وہ آپ تعلیم دیکر بھیجتا ہے اور انسان اپنی ابتدائی حالت میں اُس دقیق در دقیق ذات کو خود بخود اور محض اپنی آنکھوں کی قوت سے دیکھ نہیں سکتا ہاں اُسکے رسول کی خوردبین کے ذریعہ سے دیکھ سکتا ہے غرض جس شخص کو خدا نے اپنی معرفت سے آپ رنگین کر دیا ہے اس سچے گرو کی ذریعہ سے خدا تعالیٰ کو طلب کرنا یہی سیدھی راہ ہے اور ایسے کامل گرو کا پیر و اُس روشنی سے حصہ پالیتا ہے۔ یہی طریق ابتداء سے جاری ہے کہ جیسے انسان سے انسان پیدا ہوتا ہے ایسا ہی خدا کے حق جو بندے خدا کے کامل بندوں کے ذریعہ سے روحانی وجود پاتے ہیں اور یہ قدیم نظام الہی ہے۔ آریوں کے مذہب میں یہ بھی ایک نقص ہے کہ وہ نور جو ایک سینہ سے دوسرے سینہ میں جاتا ہے اور رسول جو سچا گرو اور روحانی باپ ہے اُسکا نور جو محبت کے نالی سے اُسکے پیروؤں میں آتا ہے اس ضروری تعلیم کا ذکر وید میں کچھ بھی نہیں بلکہ وید کے رسولوں کا پتہ ہی نہیں۔ منہ ل الصف: ۱۱، ۱۲ ۲ الحشر : ۱۹ ۳ المطففين : ۱۶،۱۵