سَت بچن — Page 215
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۲۱۵ ست بچن احتیاط سے کام نہیں لیا گیا اس لئے باوجود اس خیال کے یہ دوسرا شبہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ (91) باوا صاحب کے اشعار میں اجنبی اشعار بہت ملائے گئے ہیں اور اُن کے نام سے اپنا سکہ چلایا گیا ہے پھر جس گرنتھ میں ایسا گڑ بڑ پڑا ہوا ہے وہ بجزر کسی خاص معیار کے ہرگز قبول کرنے کے لائق نہیں اور عند العقل چولہ صاحب اور با واصاحب کے چلوں سے بڑھ کر اور کوئی معیار نہیں اور نیز باوا صاحب کے وہ اشعار بھی معیار میں داخل ہیں جن میں انہوں نے صاف اقرار کیا ہے کہ بغیر اسلام کے کسی کی نجات نہیں اور یہ عقیدہ باوا صاحب کی آخری عمر کا معلوم ہوتا ہے اور یہ کچھ عجیب نہیں کہ ابتدائی عمر کے خیالات آخری عمر کے خیالات سے کچھ تناقض رکھتے ہوں بلکہ حقیقتاً ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ باوا صاحب رفتہ رفتہ حق کی طرف جھکتے چلے آئے ہیں یہاں تک کہ آخری عمر میں چولہ بنا کر اسلامی شعار ظاہر کرنے کے لئے پہن لیا اور آخری عمر میں ہی حج کیا اور آخری عمر میں ہی چلہ کشی کی سو آخری عمر کے قول اور فعل قابل اعتبار ہیں اور اس کے مخالف سب رڈی۔ بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ باوانا تک صاحب کے اشعار پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے که با وا صاحب اپنی گذشتہ زندگی کو نہایت غفلت اور خطا و سہو کی طرف منسوب کرتے ہیں اور اپنی ذات کی نسبت بار بار یہ لفظ استعمال کرتے ہیں کہ پانی اور پیچ اور غفلت سے بھرا ہوا اور بخیل اور غافل وغیرہ وغیرہ سو اس صورت میں کچھ تعجب کی بات نہیں کہ جیسا کہ اڈیٹر صاحب خالصہ بہادر فرماتے ہیں کہ باوانا تک صاحب حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اپنے اشعار میں ہتک آمیز الفاظ بھی استعمال میں لاتے رہے ہیں یہ بھی کسی ایسے زمانہ کے واقعات ہوں جبکہ باوا صاحب اُس حجاب اور غفلت میں پڑے ہوئے تھے جس کا اُن کو خود اقرار ہے کیونکہ باوا صاحب اپنے بے شمار گناہوں کا خود اقرار کرتے ہیں اور اپنی گذشتہ غلطیوں کے آپ اقراری ہیں جیسا کہ وہ گرنتھ کے صفحہ ۲۲۴ میں فرماتے ہیں۔ جیتا سمندر ساگر نیر بھر یاتے تے اوگن ہمارے دیا کرو کچھ ہر پا ہو بدے پتھر تارے یعنی جس قدر سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے اس قدر ہمارے گناہ اور عیب ہیں کچھ رحم اور ہر کرواور ایسے پتھروں کو