سَت بچن — Page 199
روحانی خزائن جلد ۱۰ ١٩٩ ست بچن کرنے کے لئے آیا تھا اور کروڑ ہا مخلوق کو توحید کی روشنی سے منور کر کے چلا گیا کیونکہ اگر نہیں بتایا (۷۵) تو اس صورت میں نانک صاحب کی تمام معرفت خاک میں ملتی ہے اور ہمیں امید نہیں کہ اس وقت راستی کے ساتھ آپ جواب دیں کیونکہ تعصب اور بخل سخت بلا ہے اس لئے آپ کی طرف سے ہم ہی جواب دیتے ہیں آپ اس کو غور سے پڑھیں ۔ پس واضح ہو کہ نانک صاحب نے اُس عظیم الشان مصلح نبی اللہ کا نام جو ہادی از لی کی قدیم سنت کا اپنی نمایاں ہدایتوں کے ساتھ گواہ ہے محمد مصطفیٰ رسول اللہ بیان کیا ہے اور نہ صرف بیان بلکہ صدق دل سے اس سرور پاکاں پر نانک صاحب ایمان لائے ہیں چنانچہ ہم کچھ تھوڑا نمونہ کے طور پر ذیل میں لکھتے ہیں اور حق کے طالبوں سے امید رکھتے ہیں کہ ایک صاف دل اور پاک نظر کے ساتھ ان بیانات پر نظر ڈالیں اور اُس بچے حاکم سے ڈر کر جس کی طرف آخر جانا ہے آپ ہی منصف بن جائیں کہ کیا یہ شہادتیں جو باوا صاحب کے منہ سے نکلیں ایسی شہادتوں کے بعد باوا صاحب کے اسلام میں کچھ شک رہ سکتا ہے چنانچہ اُن میں سے باوا نا نک صاحب کی وہ سی حرفی ہے جو سا بھی کلاں یعنی بالا والی ساکھی میں لکھی ہوئی ہے اور وہ یہ ہے۔ ساکھی بھائی بالے والی وڈی صفحہ ۲۲۰ و ۲۲۲ ( یعنی ساتھی کلاں بالا والی جس کو انگلد کی ساکھی بھی کہتے ہیں) آکھے قاضی رکن دین سُنیے نانک شاہ تریبے حرف قرآن دے سانچے آپ الہ معنے اک اک حرف تے کہئے کر تدبیر جس مراتب کو پہنچیا کے سادھو کے پیر الف بے فرمائیے معنے کر کے بیان کہیں بھی آکھو شاہ جی سچی رب کلام نانک شاہ ۱۲ صفت تمامی رب دی سبھا کھول سنائے آکھے قاضی رکن دین کہئے برا خدائے برائے ۱۲ ہندو مسلمان دوئے وسدے بہن گمراہ باجھوں جھگڑے ہور نہ ڈھونڈے بیچ نہ راہ جہڑی گل خدائے دی کہے نہ کوئی مول کارن لالچ دُنی دے جھگڑے رام رسول راہ سچاواں دیئے بے وس آوے جیو حجت حاجت و رج کر رہے نمانا تھیو روک خاکسار ہوں