سَت بچن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 198 of 550

سَت بچن — Page 198

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۱۹۸ ست بچن ۷۴ گردن پر ہوگا کہ اُن آنے والوں میں سے کوئی اعلیٰ سے اعلیٰ نمونہ ایسے انسان کا پیش کریں جس کی اصلاح سے کروڑہا انسان توحید کی روشنی میں داخل ہو گئے ہوں مگر کیا انہوں نے ایسا نمونہ پیش کیا اور کیا کسی ایسے کامل کا اپنے اشعار میں نام لکھا جس نے کروڑ ہا انسانوں کو بت پرستی اور مخلوق پرستی اور طرح طرح کے شرک اور بدعت اور بے حیائی کے کاموں سے چھڑایا ہولیکن آپ لوگ کہتے ہیں کہ اُنہوں نے ایسے کسی عظیم الشان مصلح کا نام نہیں لکھا جو خدا سے الہام یافتہ ہو اور خدا کے کروڑ ہا بندوں کے دلوں پر اُس کی اصلاح کا اثر ہوا ہو مگر آپ لوگ اس بے جا تعصب سے نانک صاحب کو مورد اعتراض کرتے ہیں کیونکہ یہ بات تو کوئی قبول نہیں کرے گا کہ نانک صاحب کے وجود سے پہلے تمام زمانہ ابتداء سے گمراہ ہی چلا آتا تھا اور نا تک صاحب ہی ایسے پیدا ہوئے جو ہدایت یافتہ اور پاک دل اور پر میشر کے بھگت تھے کیونکہ ایسے عقیدہ سے خدا تعالیٰ پر اعتراض آتا ہے۔ سو آپ لوگ غور سے توجہ کریں کہ ایسی باتوں سے جو آپ کر رہے ہیں نانک صاحب کی راستبازی بھی ثابت کرنا محالات سے ہے اگر باوا صاحب در حقیقت راستباز تھے اور ملہم تھے اور دنیا کی خواہشوں میں پھنسے ہوئے نہیں تھے تو ضرور ان کا یہ اعتقاد ہونا چاہئے تھا کہ راست بازی صرف انہی سے شروع نہیں ہوئی کیونکہ پر میٹر انہی کے وقت سے پیدا نہیں ہوا اور نہ اُس کی ہدایت کی نظر انہیں کے وقت سے شروع ہوئی جو ازلی ہے اُس کے سب کام از لی ہیں کیا اُن کا یہ گمان تھا کہ اُن کا پر میشر ایک تنگدل شخص ہے جس کا دل نہیں چاہتا کہ کسی کو فیض پہنچاوے صرف بے شمار برسوں کے گذرنے کے بعد نانک صاحب پر ہی مہر ہو گئی لیکن اگر اُن کا ایسا گمان نہ تھا اور خدا تعالیٰ کی رحمت کے میدان کو تنگ نہیں سمجھتے تھے تو یہ سچا گیان ضرور ان کو نصیب ہونا چاہئے تھا کہ خدا قدیم سے اپنے بندوں کو ہدایت کرتا آیا ہے اور جب کبھی دنیا بگڑ گئی اور زمین فساد اور پاپ سے بھر گئی تبھی خدا نے کسی خاص فرد میں سچائی کی روح پھونک دی اور خاص روشنی اور الہامی عرفان دے کر ہزاروں کو ایک ہی چراغ سے منور کیا جیسا کہ وہ ہمیشہ ایک ہی انسان سے ہزاروں کو پیدا کر دیتا ہے۔ اب ہم پھر پوچھتے ہیں کہ کیا یہ کامل گیان با وا صاحب کو حاصل تھا یا نہیں تھا اور اگر حاصل تھا تو اس کا نمونہ اُنہوں نے اپنے اشعار اور اپنی باتوں میں کیا بتایا کیا کسی ایسے شخص کا نام بتایا جو اُن سے پہلے دنیا کو روشن