سَت بچن — Page 191
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۱۹۱ ست بچن وہی ہیں جن کی بڑی تاثیریں دنیا میں پیدا ہوئیں اور جن کی متابعت سے بڑے بڑے اولیاء (۶۷) ہر یک زمانہ میں ہوتے رہے سو وہ جناب سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کی اُمت کی تعداد انگریزوں نے سرسری مردم شماری میں بیس کروڑ لکھی تھی مگر جدید تحقیقات کی رو سے معلوم ہوا ہے کہ دراصل مسلمان روئے زمین پر چورانوے کروڑ ہیں ۔ اور باوانا نک صاحب اس بات کے بھی قائل ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں بڑے بڑے اولیاء گزرے ہیں تبھی تو باوا صاحب صدق دل سے شیخ معین الدین چشتی صاحب کے روضہ پر چالیس دن تک چلہ بیٹھے رہے تا اُن کی روح سے برکتیں اور فیض حاصل ہو اور دل صاف ہوکر یاد الہی میں حضور پیدا ہو پھر وہاں سے اُٹھ کر بمقام سرسہ شیخ عبدالشکور سلمی کے روضہ پر چالیس دن تک چلہ نشین رہے اور تسبیح اور نماز اور استغفار اور درود شریف میں مشغول رہے پھر پاک پتن میں باوا فرید صاحب کے روضہ پر چلہ نشین ہوئے پھر مکہ معظمہ میں جا کر فریضہ حج بجالائے اور پھر مدینہ منورہ میں پہنچ کر چاکر ان حضرت نبوی کے سلسلہ میں سعادت حاصل کی اور مجھے تحقیقی طور پر اس بات کا پتہ نہیں ملا کہ مدینہ منورہ میں کتنی مدت رہے مگر مکہ سے گیارہ دن میں مدینہ منورہ میں پہنچے چنانچہ علاوہ سینہ بسینہ روایتوں کے بالا کی جنم ساکھی میں بھی یہی لکھا ہے پھر مدینہ سے فارغ ہو کر اپنے مرشد خانہ میں بمقام ملتان پہنچے یہ نوٹ یہ ایک نہایت غلط اور خلاف واقعہ بلکہ بدیہی البطلان بات مشہور تھی کہ مسلمانوں کی تعداد صفحہ دنیا میں صرف بیس کروڑ ہے کیونکہ اب جدید تحقیقات سے اور نہایت واضح دلائل اور روشن قرائن سے ثابت ہو گیا ہے کہ در اصل اہل اسلام کی تعداد روئے زمین پر چورانو 9ے کروڑ ہے چنانچہ یہی مضمون بعض انگریزی اخبارات میں بھی چھپ گیا ہے اور اس تعداد کی تقسیم اس برہما اور ہندوستان ے کروڑ کروڑ طرح پر کرتے ہیں آئندہ ہر ایک کو احتیاط رکھنی چاہئے کہ ملایہ اور سیام ۱۰ کروڑ جزائر شرق الہند گزشتہ غلطی پر بھروسہ کر کے مسلمانوں کی تعداد کو صرف ہیں چین کروڑ کروڑ نہ سمجھ لے کیونکہ یہ جدید تحقیق کوئی نظری اور مشتبہ امر چینی تا تار ۱۰ کروڑ نہیں ہیں بلکہ اس کی وجوہ بہت صاف اور بدیہی اور نظروں تا تا رتبت اور سائبیریا ۲۰ کروڑ کے سامنے ہیں یہ قاعدہ ہے کہ ابتدائی تحقیقا تیں ہمیشہ خام افغانستان معہ جمیع حدود ۱۴ کروڑ اور ناقص ہوتی ہیں اور آخری تحقیقات ایک محیط اور کامل ایران مع جمیع متعلقات 4 کروڑ عرب ۶ ایک کروڑ تحقیقات ہوتی ہے جس سے پہلی غلطیاں نکل جاتی ہیں عقلمند یورپ کے مختلف حصص بلغار یہ ہنگری آسٹریا ایک کروڑ کو چاہئے کہ غلط خیال کو چھوڑ دے۔ منہ باقی بلا دافریقہ وغیرہ