سبز اشتہار

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 489 of 548

سبز اشتہار — Page 489

صفحہ ۲۸۷۔میں یہاں روح القدس کی مدد کا گمان کیوں کر کر سکتا ہوں کہ مجھے تو ان کے دل میں دیو بیٹھا ہوا نظر آتا ہے۔اسلام میں یہ امداد سورج کی طرح ظاہر ہے کہ ہر زمانہ کے لئے نیا مسیحا آتا ہے صفحہ ۳۰۰۔جب میرے دل پر میرے چاندنے محبت کی نظر ڈالی تو میرے سیاہ دل کو خالص چاندی بنا دیا صفحہ ۳۰۱۔دلبر کی عالمگیر مہربانیاں مجھے بلا رہی ہیں ہر چند کہ یہ غیر لوگ ہمارے راستہ میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔میں تو دن رات اپنے محبوب کے کوچہ میں خاک کی طرح پڑا رہتا ہوں اس سے بڑھ کر ہمارے عزت واقبال کی اور کیا علامت ہے صفحہ ۳۰۹۔اگرچہ ہر شخص لاف وگزاف مار لیتا ہے لیکن سچا وہی ہے جو اپنے صدق کے آثار رکھتا ہو صفحہ ۳۲۱۔سرمہ چشم آریہ موتی جواہرات سے بھری ہوئی ہے جستجو (کے پہلے حرف) کے ساتھ دیکھو سال تالیف نکل آئے گا صفحہ ۳۳۰۔ہم مرنے سے نہیں ڈرتے ہم نے یہ خوف دل سے نکال دیا ہے ہم تو اسی دن سے مر چکے جس دن سے ہم نے غیر سے اپنا دل ہٹا لیا۔ہم نے اس محبوب کی راہ میں جان ودل فدا کر دیا۔اگر وہ ہماری جان بھی مانگے تو ہم شوق سے دیں گے صفحہ ۳۳۵۔جب قرآن کا بہادر شیر غرانے لگے تو پھر ذلیل لومڑی کا شور کوئی حقیقت نہیں رکھتا صفحہ ۳۴۱۔تو نے دوستوں سے کون سا اچھا سلوک کیا ہے کہ دوسروں سے بھی کرے گا۔بخدا تجھ سے بچ رہنا لازم ہے