سبز اشتہار — Page 490
صفحہ ۳۷۷ یہ جوش جو ان کے دل میں ہے ان کا اپنا نہیں بلکہ کھڑ پنچوں کا ہاتھ پیچھے سے ان کو شہ دے رہا ہے صفحہ ۳۸۰۔بہتر ہو کہ تجربہ کی کسوٹی استعمال کی جائے تا جس کا جھوٹ ثابت ہوجائے اس کا منہ کالا ہو صفحہ ۳۸۳۔نئی شادی کے لئے جو کچھ چاہیے وہ سامان میں مہیا کروں گا اور تجھے جس چیز کی ضرورت ہوگی وہ بھی عطا کروں گا صفحہ ۴۳۴۔اگرچہ کسی کو بھی متوجہ نہ کرسکے، پیغام لے جانے والوں کی ذمہ داری پیغام پہنچانے تک ہے صفحہ ۴۴۵۔اس بدبخت شکار نے جس کے پیروں میں زنجیر پڑی ہے چمگادڑ کی طرح سورج سے دشمنی اختیار کی ہے۔اُس نے فرعون بن کر کلیم اللہ کی عداوت دل میں بٹھائی سارے کا سارا خزاں بن گیا اور لگا موسم بہار کا گلہ کرنے۔جب راستی کا کوتوال اسے سزا دینے کے لئے اٹھا تو اسے اتنا کوٹا کہ اس کا بدن غبار کی طرح کر دیا۔اس کے بکواس کے رد لکھنے کی کیا ضرورت ہے وہ تو ایک صید ذلیل تھا جسے موسیٰ نے شکار کر لیا صفحہ ۴۵۷۔شروع میں عشق بہت منہ زور اور خون خوار ہوتا ہے تا وہ شخص جو صرف تماشائی ہے بھاگ جائے