سبز اشتہار

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 487 of 548

سبز اشتہار — Page 487

صفحہ ۱۰۳۔اے عزیز نصیحت پر کان دھرا کرو کیونکہ نیک کردار نوجوان بوڑھے دانا کی نصیحت کو جان سے زیادہ عزیز تر رکھتے ہیں صفحہ ۱۰۸۔ننگ ونام اور عزت ہم نے اپنے دامن سے پھینک دی اور ہم خاک میں مل گئے تا کہ یار ہم سے مل جائے۔دل ہاتھ سے دے دیا اور جان اس کے راستے میں ڈال دی اور اس محبوب کے وصل کے لئے ہم نے طرح طرح کی تدبیریں کیں صفحہ ۱۳۴۔اگر آگ کا پجاری سو سال تک آگ جلاتا رہے تو بھی اگر کسی وقت اچانک اس میں گر پڑے تو جلا ڈالتی ہے صفحہ ۱۳۸۔اے غافلو ! یہ سرائے فانی کسی سے وفا نہیں کرتی۔یہ ذلیل دنیا نہ کسی کے ساتھ ہمیشہ رہی نہ رہے گی صفحہ ۱۴۹۔اے کہ تو وید کی تعلیم کی وجہ سے گمراہ ہو گیا ہے اور دائمی فیض رساں خدا کا منکر ہے۔وہ قادر جس کے سوا کسی کا گذاراہ نہیں ہے تیرے نزدیک عاجز اور ناکارہ ہے۔اگر تیرا منہ خدا کی طرف ہو توتُو ضرور سنے گا ہر طرف سے قَالُوْابَلٰی کا شور۔وہ کہ جس کی ذات سے ہر بقا اور زندگی وابستہ ہے وہ ذات ہماری خالق کیوں نہیں ہو سکتی۔کمزوری تو مخلوقات کا خاصہ ہے مگر خدا ایسا کیونکر ہو سکتا ہے۔افسوس!۔عقل کب پسند کرتی ہے کہ قادر خدا کمزور ضعیف اور حقیر ہو۔خدا تعالیٰ کی شان پر غور کر اور نادانی کی وجہ سے جھگڑا نہ کر۔یہ کون سا دین ہے اور یہ کیسا قانون ہے کہ خدا بھی کمزور اور مسکین ہے۔اگر تو اس دین ومذہب پر خوش ہے تو ُتو اپنی عمر بھر کی کمائی کو برباد کر رہا ہے صفحہ ۱۵۵۔تو نے دوستوں سے کون سا اچھا سلوک کیا ہے کہ دوسروں سے بھی کرے گا۔بخدا تجھ سے بچ رہنا لازم ہے