روئداد جلسۂ دعا — Page 627
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۲۷ رونداد جلسه دعا جنوبی پر مبارک بادی کی تار دینے پر جناب امام همام بادی انام کو عالی جناب نواب گورنر جنرل (۳۵) وائسرائے بہادر بالقالبہ اور جناب لاٹ صاحب پنجاب نے اپنی اپنی چٹھیات میں مسرت ظاہر فرمائی اور شکریہ ادا کیا ہے۔ بہر حال یہ گورنمنٹ قابل شکر گزاری ہے خدا تعالیٰ اس گورنمنٹ کو جو امن اور آزادی کی حامی ہے دیر پار کھے اور اس کو آسمانی بادشاہت سے حصہ وافر عطا فرمائے۔ اب تینوں چٹھیوں کا ترجمہ ذیل میں درج کرتے ہیں تاکہ ناظرین ان کو پڑھ کر مسرت حاصل کریں۔ چٹھی نمبر ۲۳۴ از طرف ہے ۔ ایم۔ سہی۔ ڈوئی صاحب بہادر آئی ہی ۔ ایس قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب۔ بخدمت مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور مورحه ۲۶ مارچ ۱۹۰۰ ء از مقام لاہور۔ صاحب من! نواب لفٹنٹ گورنر صاحب بہادر کی طرف سے ہدایت ہوئی ہے کہ ہم آپ کو اطلاع دیں کہ جو فیاضانہ عطیہ تعدادی متاثر روپیہ کا آپ کے اور آپ کے مریدوں کی جانب سے سرکار برطانیہ کے جنوبی افریقہ کے بیمار اور زخمی بھائیوں کی امداد کے لئے بھیجا ہے وہ پہنچ گیا ہے اور صاحبان کنگ کنگ کمپنی کو بمبئی میں بھیج دیا گیا ہے۔ را قم آپ کا نہایت ہی فرمانبردار سروینٹ ہے ۔ ایم ۔ ڈوئی قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب۔ چٹھی نمبر ۱۶۶ مورخه ۹ / مارچ ۱۹۰۰ ء از مقام لاہور از جانب ڈبلیو۔ آر۔ ایچ مرک صاحب سی ۔ ایس ۔ آئی۔ قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب بخدمت مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور