روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 612 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 612

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۱۲ رونداد جلسه دعا (۲۰) کا موقع مل گیا ہے۔ اسلام پر جب مختلف مذہب والوں نے حملے کئے تو اہل اسلام کو اپنے مذہب کی تائید اور صداقت کے لئے اپنی مذہبی کتابوں پر غور کرنے کا موقع ملا اور اُن کی عقلی قوتوں میں ترقی ہوئی قاعدہ کی بات ہے کہ جیسے جسمانی قومی ریاضت کرنے سے بڑھتے ہیں ایسا ہی روحانی قومی بھی ریاضت سے نشو و نما پاتے ہیں جیسا گھوڑا چابک سوار کے نیچے آکر درست ہوتا ہے اسی طرح سے انگریزوں کے آنے سے مذہب کے اُصولوں پر غور کرنے کا موقع ملا ہے اور تدبر کرنے والوں کو استقامت اور استحکام اپنے مذہب حق میں زیادہ مل گیا اور جس جس موقع پر قرآن کریم کے مخالفوں نے انگشت رکھی وہیں سے غور کرنے والوں کو ایک گنج معارف ہاتھ لگا اور اس آزادی کی وجہ سے علم کلام نے بھی معتد بہ ترقی کی اور یہ ترقی مخصوصا اسی جگہ پر ہوئی ہے اب اگر کوئی روم یا شام کا رہنے والا خواہ وہ کیسا ہی عالم و فاضل کیوں نہ ہو آ جائے تو وہ عیسائیوں یا آریوں کے اعتراضات کا کافی جواب نہ دے سکے گا کیونکہ اس کو ایسی آزادی اور وسعت کے ساتھ مختلف مذاہب کے اصولوں کے موازنہ کرنے کا موقع نہیں ملا غرض جیسے جسمانی طور پر گورنمنٹ انگلشیہ سے ملک میں امن ہوا ایسے ہی روحانی امن بھی پوری طرح پھیلا چونکہ ہمارا تعلق دینی اور روحانی باتوں سے ہے اس لئے ہم زیادہ تر ان امور کا ذکر کریں گے جو فرائض مذہب کے ادا کرنے میں گورنمنٹ کی طرف سے ہم کو بطور احسان ملے ہیں پس یا د رکھنا چاہیے کہ انسان پوری آزادی