روئداد جلسۂ دعا — Page 611
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۱۱ رونداد جلسه دعا کہ وہ بڑے تضرع سے دعا کیا کرتے تھے کہ صحیح بخاری کی ایک دفعہ (19) زیارت ہو جائے اور بعض وقت اس خیال سے کہ کہاں اس کی زیارت ممکن ہے دعا کرتے کرتے اتنا روتے کہ ان کی ہچکیاں بندھ جاتی تھیں اب وہی بخاری دو چار روپے میں امرت سر اور لاہور سے ملتی ہے ۔ ایک مولوی شیر محمد صاحب تھے کہیں سے دو چار ورق احیاء العلوم کے اُن کو مل گئے تھے کتنی مدت تک ہر نماز کے بعد نمازیوں کو بڑی خوشی اور فخر سے دکھایا کرتے تھے کہ یہ احیاء العلوم ہے اور تڑپتے تھے کہ پوری کتاب کہیں سے مل جائے اب جابجا احیاء العلوم مطبوعہ موجود ہے ۔ غرض انگریزی مقدم کی برکت سے لوگوں کی دینی آنکھ بھی کھل گئی ہے اور خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ اسی سلطنت کے ذریعہ دین کی کس قدر اعانت ہوئی ہے کہ کسی اور سلطنت میں ممکن ہی نہیں ۔ پریس کی برکت اور قسم قسم کے کاغذ کی ایجاد سے ہر قسم کی کتابیں تھوڑی تھوڑی قیمت پر میسر آ سکتی ہیں اور پھر ڈاک خانہ کے طفیل کہیں سے کہیں گھر بیٹھے بٹھائے پہنچ جاتی ہیں اور یوں دین کی صداقتوں کی تبلیغ کی راہ کس قدر سہل اور صاف ہو گئی ہے ۔ پھر منجملہ اور برکات کے جو تائید دین کے لئے اس گورنمنٹ کے عہد میں ملی ہیں ایک یہ بھی ہے کہ عقلی قومی اور ذہنی طاقتوں میں بڑی ترقی ہوئی ہے اور چونکہ گورنمنٹ نے ہر ایک قوم کو اپنے مذہب کی اشاعت کی آزادی دے رکھی ہے اس لئے ہر طرح پرلوگوں کو ہر ایک مذہب کے اصول اور دلائل پر کھنے اور اُن پر غور کرنے