روئداد جلسۂ دعا — Page 609
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۰۹ رونداد جلسه دعا اُسے لے گئے بڑے بڑے رئیس مہاجن جمع ہوئے اور کہا حضور ہمارے 12 آئے بھرشٹ ہو گئے ہمارے برتن ناپاک ہو گئے جب یہ باتیں اُس انگریز کو سنائی گئیں تو اُسے بڑا تعجب ہوا کہ کیا با نگ میں ایسی خاصیت ہے کہ کھانے کی چیزیں ناپاک ہو جاتی ہیں اُس نے سررشتہ دار سے کہا کہ جب تک تجربہ نہ کر لیا جائے اس مقدمہ کو نہ کرنا چاہیے چنانچہ اُس نے مؤذن کو حکم دیا کہ تو پھر اُسی طرح بانگ دے وہ ڈرا کہ شاید دوسرا جرم قائم نہ ہو بانگ دینے سے ذرہ جھجکا مگر جب اُس کو تسلی دی گئی اُس نے اُسی قدر زور سے بانگ دی صاحب بہادر نے کہا کہ ہم کو تو اس سے کوئی ضرر نہیں پہنچا سر رشتہ دار سے پوچھا کہ تم کو کوئی ضرر پہنچا اُس نے بھی کہا کہ حقیقت میں کوئی ضرر نہیں ہوا آخر اُس کو چھوڑ دیا گیا اور کہا گیا کہ جاؤ جس طرح چاہو با نگ دو۔ اللہ اکبر ۔ یہ کس قدر آزادی ہے اور کس قد ر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے پھر ایسے احسان پر اور ایسے انعام صریح پر بھی اگر کوئی دل گورنمنٹ انگریزی کا احسان محسوس نہیں کرتا تو وہ دل بڑا کا فرنعمت اور نمک حرام اور سینہ سے چیر کر نکال ڈالنے کے لائق ہے ۔ ۔ خود ہمارے اِس گاؤں میں جہاں ہماری مسجد ہے کارداروں کی جگہ تھی اُس وقت ہمارے بچپن کا زمانہ تھا لیکن میں نے معتبر آدمیوں سے سنا ہے کہ جب انگریزوں کا دخل ہو گیا تو چند روز تک وہی سابقہ قانون رہا انہی ایام میں ایک کاردار یہاں آیا ہوا تھا اُس کے پاس