رازِ حقیقت — Page 173
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۱۷۳ حاشیہ متعلقہ صفحه اول اشتہار مورخه ۳۰ / نومبر ۱۸۹۸ء فوری ذلّت راز حقیقت ذلت صادق مجو اے بے تمیز زیں رہے ہرگز نخواهی شد عزیز شیخ محمد حسین صاحب بٹالوی بار بار یہی کہتے رہے کہ ہم صادق اور کاذب کے پر کھنے کے لئے مباہلہ چاہتے ہیں اور مذہب اسلام میں مباہلہ مسنون بھی ہے لیکن ساتھ اس کے یہ بھی درخواست ہے کہ اگر ہم کا ذب ٹھہریں تو فوری عذاب ہم پر نازل ہو۔ اس کے جواب میں میں نے اشتہار ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء میں مفصل لکھ دیا ہے کہ مباہلہ میں فوراً عذاب نازل ہونا بالکل خلاف سنت ہے۔ احادیث میں اب تک لَما حَال الحول کا لفظ موجود ہے جس میں پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ نجران کے نصاری نے ڈر کر مباہلہ کو ترک کیا اور اگر وہ مجھ سے مباہلہ کرتے تو ابھی ایک سال گذرنے نہ پاتا کہ وہ ہلاک کئے جاتے ، سو اس حدیث سے مباہلہ کے لئے ایک سال تک کی شرط جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلی ہے اور مسلمانوں کے لئے قیامت تک یہی طریق مسنون ہے کہ حدیث کے لفظ کی رعایت کر کے مباہلہ کی مدت کو ایک سال سے کم نہیں کرنا چاہیے بلکہ مردان خدا اور عارفان حق جو زمین پر حجۃ اللہ ہیں وہ ہمیشہ کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وارث ہو کر اس معجزہ کے بھی وارث ہیں کہ اگر کوئی عیسائی جو حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا جانتا ہے ہم یا کوئی اور مشرک جو کسی اور انسان کو خدا خیال کرتا ہے اُن سے اس امر میں مباہلہ کرے تو خدا تعالیٰ اس مدت میں یا کسی اور مدت میں جو الہامی تصریح سے ملہم کو معلوم ہو شخص مقابل کو اپنے غلبہ اور حق کی شہادت کے لئے کوئی آسمانی نشان دکھائے گا۔ اور یہ اسلام کی سچائی کے لئے ہمیشہ کے نشان ہیں جن کا مقابلہ کوئی قوم نہیں کر سکتی ۔ غرض ایک برس کی میعاد جو وعید کی پیشگوئیوں میں ایک اقل مدت ہے، نصوص صریحہ سے ثابت ہے اور یہ ضد جو فوری عذاب چاہے وہی کرے گا جس کو علم حدیث سے سخت نا واقعی ہے۔ ایسا شخص مولویت کی شان کو داغ لگاتا ہے۔ میں نے تو بٹالوی صاحب کے سمجھانے کے لئے یہ بھی لکھ دیا تھا کہ مباہلہ اب کا انجیل سے ثابت ہے کہ نشان دکھلانے کی برکت حضرت مسیح کے زمانہ میں عیسائی مذہب میں پائی جاتی تھی بلکہ نشان دکھلانا سچے عیسائی کی نشانی تھی لیکن جب سے کہ عیسائیوں نے انسان کو خدا بنایا اور سچے رسول کی تکذیب کی تب سے یہ تمام برکتیں اُن میں سے جاتی رہیں۔ اور دوسرے مُردہ مذہبوں کی طرح یہ مذہب بھی مُردہ ہو گیا۔ اسی وجہ سے ہمارے مقابلہ پر کوئی عیسائی آسمانی نشان دکھلانے کے لئے گھر انہیں ہو سکتا۔ منہ