نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 599 of 822

نزول المسیح — Page 599

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۹۵ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بلائیں جو نیا پر ظاہر ہو چکیں ۱۸۷ء آج سے اکتیس برس پہلے پیشگوئی نمبر ۹۱ پیشگوئی نمبر ۹۲۔ SVVIS تاریخ ظہور پیشگوئی ۱۸۷۲ء آج سے تین برس پہلے ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے بھائی غلام قادر صاحب سخت بیمار ہیں۔ سو یہ خواب بہت سے آدمیوں کو سنایا گیا چنانچہ اس کے بعد وہ سخت بیمار ہو گئے تب میں نے ان کے لئے دعا شروع کی تو دوبارہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے ایک بزرگ فوت شدہ ان کو ہلا رہے ہیں اس خوب کی تعبیر بھی موت ہوا کرتی ہے چنانچہ ان کی بیماری بہت بڑھ گئی اور وہ ایک مشت استخواں سے رہ گئے اس پر مجھے سخت قلق ہوا اور میں نے ان کی شفا کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کی جس سے میری تین غرضیں تھیں (1) میں دیکھنا چاہتا تھا کہ کی میری دعا قبول ہوتی ہے یا نہیں (۲) میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ للہ تعالیٰ ایسے بیمار کو بھی تندرست کرتا ہے یا نہیں (۳) میں یہ بھی دیکھنا چاہتا تھا کہ ایسی منذر خواب جو ان کی موت کی نسبت تھی رو ہو سکتی ہے یا نہیں۔ سو جب میں دعا میں مشغول ہوا تو میں نے کچھ دنوں کے بعد خواب میں دیکھا کہ برادر مذکور پورے تندرست کی طرح بغیر سہارے کے مکان میں چل رہے ہیں چنانچہ بعد میں اللہ تعالیٰ نے ان کو شفا بخشی اور وہ اس واقعہ کے بعد پندرہ برس تک زندہ رہے۔ لے مذکورہ بالا واقعہ کے پندرہ برس بعد میرے بھائی صاحب کی وفات کا وقت قریب آیا تو میں امرتسر میں تھا اسی جگہ میں نے خواب میں دیکھا کہ اب قطعی طور پر ان کی زندگی کا پیالہ پر ہو چکا ہے چنانچہ میں نے یہ خواب حکیم محمد شریف امرتسری کو سنایا اور اپنے بھائی صاحب کو بھی ایک خط لے اس نشان کے گواہ قادیان کے بہت لوگ ہیں جواب تک زندہ موجود ہیں۔ ۲۱۷