نزول المسیح — Page 598
روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۹۴ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں پیشگوئی نمبر ۹۰ ۶ / جنوری ۱۹۰۰ء زنده گواه رویت جب ہمارے شر کا ء مخالفین مرزا امام الدین و مرزا نظام الدین نے ہماری مسجد کے دروازہ کے راہ میں ایک ایسی دیوار کھینچی جو کہ ہمارے واسطے اور ہمارے مہمانوں کے واسطے بہت ہی تکلیف کا موجب ہوئی اور اس امر کی چارہ جوئی کے لئے عدالت میں نائش کی گئی اور قریب ڈیڑھ سال تک مقدمہ ہوتا رہا۔ تو اس دیوار کے بنائے جانے سے چند دن پہلے ہمیں اس سے متعلق ایک الہام ہوا کہ جو دلالت کرتا تھا کہ ایسی تکلیف عنقریب پیش آئے گی اور آخر فتح ہو گی اور وہ الہام یہ ہے الـرحـى تـدور و ينزل القضاء ان فضل الله لآت وليس لاحد ان يرد ما اتى ظفر مبين وانما يؤخرهم لاجل مسمی ۔ چنکی پھرے گی اور قضا نازل ہوگی یقیناً خدا کا فضل آنے والا ہے اور کسی کی طاقت نہیں جورد کرے اس کو جب آ گیا۔ وہ فتح مبین ہوگی بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ ان لوگوں کو خدا نے ایک وقت تک ڈھیل دے رکھی ہے۔ یہ الہامات ے جنوری کے الحکم میں اور اربعین نمبر ۳ میں شائع ہو گئے اور عین اس وقت سب احباب کو سنائے گئے چنانچہ سے جنوری ۱۹۰۰ء کو وہ دیوار بنائی گئی جس سے ہمارا راستہ آمد و رفت بند ہو گیا اور ہمارے مہمان بہت تکلیف کے ساتھ دور کے کوچوں سے ہو کر مسجد تک پہنچتے لیکن آخر عدالت کے حکم سے وہ دیوار ۲۰ / اگست ۱۹۰۱ء کو گرائی گئی اور مقدمہ کا خرچہ بھی ہمارے مخالفین پر پڑا۔ فالحمد للہ ۔ تاریخ ظہور پیشگوئی الہامات کے گواہ سید فضل شاہ صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب ۔ مولوی حکیم نور الدین صاحب۔ مولوی محمد علی صاحب۔ مفتی محمد صادق صاحب۔ مولوی شیر علی صاحب و دیگر بہت سے احباب ہیں ۔ مثلاً شیخ یعقوب علی صاحب۔ مدین صاحب۔ میر ناصر نواب صاحب۔سید عبدالحی عرب حویزی وغیرہ