نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 591 of 822

نزول المسیح — Page 591

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۸۷ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بلائیں جو نیا پر ظاہر ہو چکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۷۸ پیشگوئی نمبر ۷۹ فروری ۱۸۹۷ء زنده گواه رویت اور کسی طرح کی تکلیف پیش نہ آئی بلکہ ہر طرح کا آرام پہنچا اور دوسرا بڑا نشان یہ ہے کہ جب شادی کے متعلق مجھے پر مقدس وحی نازل ہوئی تھی تو اس وقت میرا دل و دماغ اور جسم نہایت کمزور تھا اور علاوہ ذیا بیطیس اور دوران سرا در تشیخ قلب کے دق کی بیماری کا اثر بھی بکلی دور نہ ہوا تھا۔ اس نہایت درجہ کے ضعف میں جب نکاح ہوا تو بعض لوگوں نے افسوس کیا کیونکہ میری حالت مردمی کا لعدم تھی ۔ اور پیرانہ سالی کے رنگ میں میری زندگی تھی ۔ چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی نے مجھے خط لکھا تھا جواب تک موجود ہے کہ آپ کو شادی نہیں کرنی چاہئے تھی ایسا نہ ہو کہ کوئی ابتلا پیش آوے مگر باوجود ان کمزوریوں کے خدا نے مجھے پوری قوت صحت اور طاقت بخشی اور چارٹر کے عطا کئے۔ ایک شخص اہل تشیع میں سے جو اپنے آپ کو شیخ نجفی کے نام سے مشہور کرتا تھا ایک دفعہ لاہور میں آکر ہمارے مقابلہ میں بہت شور مچانے لگا اور نشان کا طلبگار ہوا۔ چنانچہ ہم نے باشاعت اشتہار یکم فروری ۱۸۹۷ ء اس کو یہ وعدہ دیا کہ چالیس روز تک تجھے اللہ تعالیٰ کوئی نشان دکھلائے گا۔ سوخدا کا احسان ہے کہ ابھی چالیس دن پورے نہ ہوئے تھے کہ نشان ہلاکت لیکھرام پشاوری وقوع میں آ گیا تب تو شیخ صال نجفی فوراً لا ہور سے بھاگ گیا۔ نزول المسيح تاریخ ظہور پیشگوئی 15276115 ان پیشگوئیوں کے گواہ حکیم فضل دین صاحب۔ منشی تاج دین صاحب۔ مفتی محمد صادق صاحب۔ مولوی نور الدین صاحب شیخ حامد علی صاحب ۔ میاں عبداللہ صاحب سنوری۔ شی ظفر احمد صاحب ۔ مولوی محمد حسین صاحب وغیرہ ہیں۔