نزول المسیح — Page 590
روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۸۶ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بلائیں جو نیا پر ظاہر ہو چکیں بقیہ پیشگوئی نمبر۷۷ پیشگوئی نمبر ۷۸ اور بعض عزیز دیواروں کے پیچھے روتے تھے تب اللہ تعالیٰ نے الہاما مجھے دعا سکھلائی سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم اللهم صل على محمد وعلى ال محمد اور القا ہوا کہ دریا کے پانی میں جس کے ساتھ ریت بھی ہو ہاتھ ڈال اور یہ کلمات طیبہ پڑھ اور اپنے سینے اور پشت سینہ اور دونوں ہاتھوں اور منہ پر اس کو پھیر کہ تو اس سے شفا پائے گا چنانچہ اس پر عمل کیا گیا اور ابھی پیالہ ختم نہ ہونے پایا تھا کہ مجھے بکلی صحت ہوگئی ۔ پھر یہ الہام ہوا۔ وان كنتم في ريب مما نزلنا على عبدنا فأتوا بشفاء من مثله یعنی اگر تمہیں اس نشان میں شک ہو جو ہم نے شفا دے کر دکھایا ہے تو تم اس کی نظیر پیش کرو۔ خدائے عزوجل کے زبر دست نشانوں میں سے ایک یہ ہے کہ عرصہ تخمیناً ہیں سال کا گذر چکا ہے کہ جب مجھے ایک مقدس وحی کے ذریعہ سے خبر دی گئی تھی کہ خدا تعالی ایک شریف خاندان میں میری شادی کرے گا اور وہ قوم کے سید ہوں گے اور اس بیوی کو خدا مبارک کرے گا اور اس سے اولاد پیدا ہوگی ۔ اور پھر یہ الہام ہوا که هـر چــه بــائد نو عروسی را همه سامان کنم یعنی اس شادی کے تمام ضروریات کا پورا کرنا میرے ذمہ ہو گا۔ چنانچہ اس نے اس وعدہ کے موافق شادی کے بعد اس کے ہر ایک بوجھ سے مجھے سبکدوش کر دیا اور ہمیشہ کرتا رہا اور سب سامان میسر آئے اور حسن معاشرت کے لئے سب سامان میسر آتے گئے ۔ نزول المسيح تاریخ ظہور پیشگوئی اس نشان کے گواہ شیخ حامد علی اور لالہ شرمپت اور ملا وامل کھتری اور دیگر بہت سے لوگ ہیں جن کو پہلے سے اس وحی کی خبر دی گئی تھی ۔