نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 589 of 822

نزول المسیح — Page 589

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۸۵ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۷۵ پیشگوئی نمبر ۷۶ ۲۰ راگست ۱۸۷۵ء زنده گواه پیشگوئی نمبر ۷۷ رویت نمبر ۷۵ ۷۶۔ VVI اور کہا کہ یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ کے درویشوں کے لئے ہے۔ یہ اس زمانہ کی خواب ہے جب کہ میں نہ کوئی شہرت اور نہ کوئی دعویٰ رکھتا تھا اور نہ میرے ساتھ درویشوں کی کوئی جماعت تھی مگر اب میرے ساتھ بہت کی وہ جماعت ہے جنہوں نے خود دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر اپنے تئیں درویش بنا دیا ہے اور اپنے وطنوں سے ہجرت کر کے اور اپنے قدیم دوستوں اور اقارب سے علیحدہ ہو کر ہمیشہ کے لئے میری ہمسائیگی میں آ آباد ہوئے ہیں۔ اور نان سے میں نے یہ تعبیر کی تھی کہ خدا ہمارا اور ہماری جماعت کا آپ متکفل ہوگا اور رزق کی پریشانگی ہم کو پراگندہ نہیں کرے گی۔ چنانچہ سالہائے دراز سے ایسا ہی ظہور میں آرہا ہے۔ میرے والد میرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم کی وفات کا وقت جب قریب آیا اور صرف چند پہر باقی رہ گئے تھے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کی وفات سے بدیں الفاظ خبر دى والسماء والطارق | یعنی قسم ہے آسمان کی اور اس حادثہ کی جو آفتاب کے غروب کے بعد ظہور میں آوے گا۔ سو یہ پیشگوئی اس طرح پوری ہوئی کہ بعد غروب آفتاب میرے والد صاحب مرحوم نے وفات پائی۔ ایک مرتبہ میں ایسا سخت بیمار ہوا کہ میرا آخری وقت سمجھ کر مجھ کو مسنون طریقہ سے تین دفعہ سور کیسی سنائی گئی اور میری زندگی سے سب مایوس ہو چکے تھے ۔ تاریخ ظہور پیشگوئی ے اس خواب کے گواہ حافظ حامد علی صاحب و دیگر ساکنان قادیان ہیں۔ اس پیشگوئی کے گواہ لالہ شرمپت و ملا وامل ہیں ۔ م حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کا سن وفات اغلبا جون ۱۸۷۶ء “ ہے۔(ناشر) را گست ۱۸۷۵ء ۱۸۸۰ء