نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 577 of 822

نزول المسیح — Page 577

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۷۳ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بلائیں جو نیا پر ظاہر ہو چکیں دسمبر ۱۸۹۶ء میں پنجاب کے صدر مقام لاہور میں ایک بڑا بھاری پیشگوئی نمبر۷ ۵ ۲۱ دسمبر ۳۶۱۸۹۷ زنده گواه رویت نمبر ۵۷ تاریخ ظہور پیشگوئی ۲۷ دسمبر ۶۱۸۹۷ جلسہ مذاہب ہوا جس میں تمام مذاہب کے وکلاء اور نامی آدمی دورو نزدیک سے اس بات کا فیصلہ کرنے کے لئے جمع ہوئے کہ مذاہب مروجہ میں سے کون سا مذہب حق اور بنی آدم کے لئے سب سے زیادہ مفید اور اصل مقصد زندگی انسانی کا حاصل کرا دینے والا ہے۔ ہم نے بھی اس جلسہ میں سنانے کے لئے ایک مضمون لکھا اور اس نے مضمون کے متعلق ہمیں قبل از وقت یہ الہام ہوا کہ مضمون سب پر بالا رہا یعنی تمہارا یہ وہ مضمون ہے جو سب پر غالب آئے گا اور پھر یہ الہام تھا الله اكبـر خـربـت خيبر ۔ ۔ ان الله معك۔ ان الله يقوم اينما كنت۔ چنانچہ یہ الہام بذریعہ ایک چھپے ہوئے اشتہار مورخہ ۲۱ / دسمبر کے قبل جلسہ ہذا ہی دو روز کے اندر ہی دور و نزدیک شائع کیا گیا اور سب لوگوں کو اس بات سے آگاہی دی گئی کہ ہمارا ہی مضمون غالب رہے گا۔ پس ایسا ہی ہوا کہ اس جلسہ میں جس قدر مضامین پڑھے گئے تھے ان سب پر ہمارا مضمون غالب اور فائق رہا اور خود اس جلسہ میں غیر مذاہب کے وکلاء نے بھی پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر گواہیاں دیں کہ مرزا صاحب کا مضمون سب پر غالب رہا اور انگریزی اخبار سول ملٹری گزٹ اور پنجاب ابز رور اور دیگر اخباروں نے بڑے زور سے گواہی دی کہ ہمارا مضمون سب مضامین پر غالب رہا۔ یہ پیشگوئی قبل از وقت بذریعہ اشتہار کے شائع کی گئی تھی اور موقع پر اس کو پورا ہوتے ہوئے دیکھنے والے ہزاروں آدمی اس وقت ہر ملت و مذہب کے میدان جلسہ میں موجود تھے جنہوں نے اقرار کیا کہ یہ مضمون غالب رہا اور نیز انگریزی وارد و اخباروں نے اس امر کی تصدیق کی کہ یہی مضمون سب سے بالا رہا۔ اصل متن میں ۱۸۹۶ء ہے۔ تاریخ بیان پیشگوئی اور تاریخ ظہور پیشگوئی میں سہو کتابت سے ۱۸۹۶ء کی بجائے ۱۸۹۷ء لکھا گیا ہے۔(ناشر ) 1900