نزول المسیح — Page 564
روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۶۰ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیاں بتلائیں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳ پھر اس پیشگوئی کی وضاحت صرف اس حد تک نہیں کہ تیغ بران کے ذریعہ سے ایک ہیبت ناک موت کی خبر دی گئی ہو بلکہ کتاب کرامات الصادقین کے ایک عربی شعر میں جو واقعہ قتل پنڈت لیکھرام سے چار سال پہلے تمام قوموں میں شائع ہو چکا تھا اس کی موت کا دن اور تاریخ بھی بتلائی گئی تھی چنانچہ اس شعر پر ہندو اخبار نے لیکھرام سے قتل کے وقت بڑا شور مچایا تھا اور وہ شعر یہ ہے:۔ وبشرني ربّی و قال مبشرا ستعرف يوم العيد والعيد اقرب نزول المسيح تاریخ ظہور پیشگوئی یعنی میرے خدا نے ایک پیشگوئی کے پورا ہونے کی خبر دی ہے اور خوشخبری دے کر کہا کہ تو عید کے دن کو پہچانے گا جبکہ نشان ظاہر ہو گا۔ اور عید کا دن نشان کے دن سے بہت قریب اور ساتھ ملا ہوا ہو گا۔ غرض یہ عظیم الشان پیشگوئی اس قدر قوت اور عام شہرت کے ساتھ پھیلنے کے بعد ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء کو اس طرح پوری ہوئی کہ ایک شخص نے جس کا آج تک پتہ نہیں لگا کہ کون تھا شام کے وقت لاہور کے شہر میں شنبہ کے دن جو عید سے دوسرا دن تھا لیکھرام کے پیٹ میں ایک کاری چھری مار کر دن دہاڑے ایسا غائب ہوا کہ آج تک پھر اس کا پتہ نہ لگا۔ حالانکہ لیکھرام کے ساتھ کتنی مدت سے رہتا تھا اور اس قتل کی خبر کے ساتھ سب ہندو ۔ مسلمان ۔ عیسائی پر ایک رعب اور ہیبت طاری ہوئی اور آریوں نے بڑا شور مچایا اور سر کردہ مسلمانوں اور اسلامی انجمنوں کی خانہ تلاشیاں چوہدری رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر انبالہ ۔ منشی عبدالعزیز صاحب محافظ دفتر دہلی۔ سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراس۔ زین الدین محمد ابراہیم صاحب انجنئیر بمبئی۔ ۱۸۳