نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 558 of 822

نزول المسیح — Page 558

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۵۴ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مجھے خارق عادت پیشگویاں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳ لد اللہ کنو سیسته بقیه زنده گواه یادر ہے کہ یہ وہی اشعار اور وہی آخر پر نشان ہاتھ کا ہے جو لیکھرام کی موت کی طرف پیشگوئی کرتا ہے جس کو ہم نے لیکھرام کی موت اور اس کے مجروح ہونے سے پانچ برس پہلے آئینہ کمالات اسلام میں لکھا ہے اور اس نقل میں کوئی تصرف نہیں بجز اس کے کہ آئینہ کمالات اسلام میں لیکھرام کا لفظ موٹے قلم سے لکھ کر تصویر کی طرح لٹا دیا گیا ہے اور اس جگہ وہ لاش کی تصویر ہی لکھ دی ہے جس کو خود آریوں نے نظارہ کے لئے شائع کیا ہے۔ اب ان تمام اشعار سے ظاہر ہے کہ لیکھرام کی موت کے لئے ایک تیغ یہ ان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ پھر اس پیشگوئی کو نہایت وضاحت کے ساتھ نائل بیچ بركات الدعا میں اخبار انیس ہند میرٹھ کے بعض اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے بیان کیا گیا ہے چنانچہ ہم اس جگہ بجنسم وہ عبارت جو سیکھرام کی موت سے کئی برس پہلے شائع ہو چکی ہے ٹائٹل پیج برکات الدعا سے نقل کرتے ہیں اور وہ یہ ہے۔ نمونہ دعائے مستجاب تاریخ ظہور پیشگوئی انیس هند میرٹھ اور ھماری پیشگوئی پر اعتراض اس اخبار کا پرچہ مطبوعہ ۲۵/ مارچ ۱۸۹۳ء جس میں میری اس پیشگوئی کی نسبت جو لیکھرام پیشاوری کے بارے میں میں نے شائع کی تھی کچھ نقطہ چینی ہے مجھ کو ملا۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض اور اخباروں پر بھی یہ کلمۃ الحق شاق گذرا ہے اور حقیقت میں میرے لئے خوشی کا مقام ہے کہ یوں خود مخالفوں کے ہاتھوں اس کی شہرت اور اشاعت ہو رہی ہے۔ سو میں اس وقت اس نکتہ چینی کے جواب شيخ فضل الہی آنریری مجسٹریٹ بھیرہ۔ جیون سنگھ نمبردار بھاٹا نوالہ۔ ملا وامل۔ آریہ قادیان۔ ملاوائل لاہوری۔ جوالا سنگھ نمبر دار کوٹلومان تحصیل رعیہ