نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 540 of 822

نزول المسیح — Page 540

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان وه۔ JVVI ۵۳۶ نزول المسيح تاریخ ظہور پیشگوئی نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پرظا ہر ہو چکیں پنڈت دیانند آریوں کے سرگروہ کی وفات کی خبر تین ماہ اس کے مرنے سے پہلے دی گئی اور لالہ شرمیت و غیرہ آریوں ساکنان قادیان کو وہ پیشگوئی سنائی گئی۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۳۵۔ یہ لوگ اگر حلف دی جاوے تو سچ سچ کہہ دیں گے۔ پنڈت دیانند کے مرنے پر ہمیں بہت افسوس ہوا اس لئے کہ وہ ہمارے چند سوالات کے جواب دینے سے پہلے ہی گزر گیا۔ ایک یہ سوال تھا کہ اواگون یعنی شامت اعمال سے جون بدلنا یہاں تک کہ کیڑے مکوڑے کتے بلے بن جانا۔ یہ تو بقول آریہ صاحبان کروڑ ہا برسوں سے ان کے گلے پڑا ہوا ہے لیکن باوجود یکہ وہ معدودے چند تھے غیر محدود نہ تھے اب تک نجات نہیں ہوئی۔ یا تو پر میشر نجات دینا نہیں چاہتا یا کوئی قاعدہ نجات کا وید میں مقرر نہیں اور ظاہر ہے کہ بغیر یقین کے انسان گناہ سے رک نہیں سکتا سو وید نے کوئی ذریعہ پر میشر پر یقین لانے کا پیش نہیں کیا اس لئے آریوں کے پاس خدا شناسی کا کوئی یقینی طریق نہیں پس شائد اسی وجہ سے کیڑوں مکوڑوں کی اب تک خلاصی نہیں ہوتی ایک تو یہی سوال تھا۔ دوسرا یہ کہ آریہ کی عورت ایک ہی وقت میں ایک خاوند اور ایک اور شخص بطور یارانہ رکھ سکتی ہے۔ کیا یہ دیوٹی نہیں ۔ تیسرا یہ کہ اگر پر میشر روحوں کا پیدا کرنے والا نہیں اور روحیں کسی وقت گناہ سے نجات پاسکتی ہیں تو جیسا کہ وید کا اصول ہے دنیا کا سلسلہ ہمیشہ زنده گواه رویت نمبر ۳۷ ۳۰ اکتوبر ۱۸۸۳ ء بیان پیشگوئی سے قریباً تین ماہ بعد اس پیشگوئی کا گواہ لالہ شرمیت آریہ اور چند مسلمان ہیں لیکن شرمیت کی گواہی مضبوط ہے صرف قسم کی حاجت ہے۔ ۱۵۸