نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 538 of 822

نزول المسیح — Page 538

۱۵۶ روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۳۴ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وحی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پرظاہر ہوچکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۳۴ پیشگوئی نمبر ۳۵ محرم ۱۳۱۲ هجری زندہ گواہ رویت کے اور اس زمانہ میں طاعون کے پھیلنے کی کچھ بھی امید نہ تھی پس دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان غیب کی خبریں ہیں جو برابر بائیں برس سے مسلسل طور پر شائع ہو رہی ہیں اور متواتر خبر دی گئی کہ ملک میں طاعون آنے والی ہے۔ عرصہ نو برس کا جاتا ہے کہ کتاب سرالخلافہ کے صفحہ ۶۲ میں مخالفوں پر تباہی پڑنے اور نیز طاعون نازل ہونے کے لئے دعا کی گئی تھی سو اب تک ہزارہا مخالف طاعون اور دوسری آفات سے ہلاک اور تباہ ہو چکے ہیں اور وہ دعا یہ ہے۔ وخذ ربِّ مَن عادى الصّلاح و مفسدا ونزل عليه الرجُز حقًا و دَمّر وَفَرِجُ كُرُوبِی يَا كَرِيْمَى وَ نَجِّنِي ومزق خصـيـمـي يَا الهي و عَفَرٍ ترجمہ : یعنی اے میرے خدا ہر ایک پر جو مفسد ہے طاعون نازل کر یا کسی دوسری موت سے ہلاک کر یا کوئی اور مواخذہ کر اور مجھے عموں سے نجات بخش اور میرے دشمن کو پارہ پارہ کر اور خاک میں ملا دے اور خاک سے آلودہ کر اور خاک میں غلطاں پیچاں کر۔ سو ملک میں طاعون نازل ہو کر ہزار ہا بخیل جو ہمارے سلسلہ کے دشمن تھے طاعون سے فوت ہو گئے۔ ابھی آئندہ کی خبر نہیں ماسوا اس کے جو منتخب مولوی تھے بعض ان میں اندھے ہو گئے اور بعض کانے ہو گئے اور بعض دیوانے اور بہت سے ان میں سے مر گئے چنانچہ بر طبق اس دعا کے مولوی شاہ دین دیوانہ ہو گیا۔ رشید احمد اندھا ہو گیا۔ تاریخ ظہور پیشگوئی طاعون کے دنوں میں پیشگوئی نمبر ۳۵ کے ثبوت کے لئے بھی سرکاری نقشجات کافی ہیں اور یہ پیشگوئی کتاب سر الخلافہ میں موجود ہے۔