نزول المسیح — Page 521
روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۱۷ نزول المسيح تاریخ بیان نمبر شمار پیشگوئی جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق پیشگوئیاں جو ظہور میں آچکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۹ بقیه گواہان رویت نمبر ۱۹ وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا خدائے ذوالجلال آفرینند و زمین و آسمان - اگر تمام آدمی تم سے ناراض ہو جائیں گے مگر خدا تمہارے ساتھ رہے گا۔ وہ انجام کار تمہاری مدد کرے گا۔ خدا کی باتیں بدل نہیں سکتیں۔ میں ایک بھاری جماعت اسلام کی تمہیں دوں گا اور میں تم سے محبت رکھتا ہوں۔ اب دیکھو جس زمانہ میں یہ انگریزی الہام ہوئے تھے کیسی گمنامی اور کس مپرس کا زمانہ تھا اور آج وہ تمام وعدے پورے ہو گئے اور اس زمانہ میں جماعت کا وعدہ ہوا جب کہ میرے ساتھ ایک بھی نہ تھا اور اب یہ جماعت ستر ہزار سے بھی کچھ زیادہ ہے اور انگریزی الہام میں یہ جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تمام آدمی تم سے ناراض ہو جائیں گے مگر خدا تمہارے ساتھ رہے گا اور وہ انجام کار تمہارا مددگار ہوگا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا کا ایک خاص فضل تمہارے شامل حال ہے جو محبین اور محبوبین کے شامل حال ہوا کرتا ہے۔ بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ دنیا میں تین قسم کے کام کیا کرتا ہے (۱) خدائی کی حیثیت سے (۲) دوسری دوست کی حیثیت سے (۳) تیسرے دشمن کی حیثیت سے۔ جو کام عام مخلوقات سے ہوتے ہیں وہ محض خدائی حیثیت سے ہوتے ہیں۔ اور جو تاریخ ظہور پیشگوئی کام محبین اور محبوبین سے ہوتے ہیں وہ نہ صرف خدائی حیثیت سے وقت جماعت کا نام ونشان نہ تھا جیسا کہ خود براہین احمدیہ میں بار بار اس کا ذکر ہے ۔ اور یہ دعا بھی ہے رب لا تذرني فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَرِثِينَ ۔ یعنی اے میرے خدا مجھے اکیلا مت چھوڑ یو اور تو بہتر وارث ہے۔ ماسوا اس کے کون پنجاب یا ہندوستان سے دعوی کر سکتا ہے کہ وہ براہین احمدیہ کے