نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 520 of 822

نزول المسیح — Page 520

۱۳۸ روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۱۶ نزول المسيح بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۹ تاریخ بیان نمبر شمار پیشگوئی جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق عادت پیشگوئیاں جوظہور میں آچکیں تھے کہ یہ تمام کام ہو جائیں گے اور ایک جماعت بھی ہو جائے گی چنانچہ منجملہ ان کے بعض انگریزی الہامات ہیں اور میں انگریزی نہیں جانتا۔ اس کو چہ سے بالکل ناواقف ہوں ایک فقرہ تک مجھے معلوم نہیں مگر خارق عادت طور پر مندرجہ ذیل الہامات ہوئے۔ آئی لو یو ۔ آئی ایم ویڈیو ۔ آئی شیل میاپ یو ۔ آئی کین ویٹ آئی ول ڈو۔ وی کین ویٹ وی ول ڈو۔ صفحہ ۴۸۰ و ۴۸ گاڈ از کمینگ بائی ہز آرمی - صفحه ۴۸۴ ای از وڈ یوٹو کل اینیمی صفحه ۴۸۴ - دی ڈیز شل کم وین گاڈ شیل ہیلپ یو گلوری بی ٹو دس لارڈ ۔ گارڈ میکر اوف ارتھ اینڈ ہون ۔ صفحہ ۵۲۲ - دوه آل مین بلڈ بی اینگری بٹ گاڈ از ودیو ہی شیل ہیلپ یو۔ وارڈس آف گاڈ کین ناٹ ایکس چینج صفحہ ۵۵۴ ۔ آئی لو یو۔ آئی شیل گو یو ءِ لا رج پارٹی آف اسلام صفحه ۵۵۶ ۔ دیکھو صفحات مذکورہ براہین احمدیہ ۔ ترجمہ۔ میں تم سے محبت رکھتا ہوں ۔ میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ میں تمہاری مدد کروں گا۔ میں کرسکتا ہوں جو چاہوں گا ۔ ہم کر سکتے ہیں جو چاہیں گے۔ خدا ایک لشکر لے کر چلا آتا ہے۔ وہ تمہارے ساتھ ہے تا بقیه گواہان رویت نمبر ۱۹ تمہارے دشمن کو ہلاک کرے۔ یعنی اس کو مغلوب و مخذول کرے تاریخ ظہور پیشگوئی اور براہین کے زمانہ کو پیش نظر رکھ کر ہر ایک عاقل سوچ سکتا ہے کہ براہین کے وقت میں کیا حالت تھی اور بعد میں کیا حالت ہوئی اور جیسا کہ ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں یہ پیشگوئیاں جن میں یہ ذکر ہے کہ میں اس سلسلہ کو ایک بڑی قوم بناؤں گا۔ ان کا ۱۹۰۱ ء و ۱۹۰۲ء میں پورا ہو جانا اظہر من الشمس ہے اول یہ بات ظاہر ہے کہ جس زمانہ میں براہین احمدیہ میں یہ پیشگوئیاں لکھی گئی ہیں کہ یہ ایک بڑی جماعت بنائی جائیگی۔ اس