نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 515 of 822

نزول المسیح — Page 515

۱۳۳ روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۱۱ نزول المسيح تاریخ بیان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور نمبر شمار پیشگوئی بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۳ پیشگوئی نمبر ۱۴ ۱۸۸۰۹۸۲ء زندہ گواہ رویت کے پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دُنیا پر ظاہر ہو چکیں پیشگوئی سخت وبا کا زمانہ آئے گا اور آخر یہ ہوگا کہ جو لوگ خدا اور اس کے مامور کی طرف سچے دل سے اور پورے اخلاص سے توجہ کریں گے وہ بچائے جائیں گے اور بہر حال نسبتا عافیت سے حصہ لینے والے سب سے زیادہ وہی ہوں گے سو یہ طاعون کے زمانہ کی طرف اشارہ ہے اور جو لوگ انجام تک جیتے رہیں گے وہ دیکھیں گے کہ وباء طاعون کے دنوں میں خدا کی خاص برکات اس سلسلہ کے مخلصوں کے شامل حال رہیں گی اور وہ نسبتا جلتی ہوئی آگ سے بہت دور رہیں گے۔ بخرام که وقت تو نزد یک رسید و پائے محمد یان بر منار بلند تر محکم افتاد۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۲۲ - یعنی اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزد یک آگیا اور اب وہ وقت آ رہا ہے کہ محمد می گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیا براہین احمدیہ میں ایک انگریزی الہام ہے جس کا ترجمہ یہ کہ ہے کہ وہ دن آ رہے ہیں کہ جب خدا تمہاری مدد کرے گا خدائے ذوالجلال آفریننده زمین و آسمان - میدان دنوں کی پیشگوئی ہے جب کہ اس سلسلہ کا نام و نشان نہ تھا کیا یہ انسان کی قدرت میں سے ہے۔ طاعون زور پر ہے اور معلوم نہیں کہ موسم سرما میں کیا صورت پیش آئے گی اب سوچ لو کہ کیا یا امور غیبیہ انسان کے ہاتھ میں ہیں کیا آج سے بین "برس پہلے کسی کو خبر بھی تھی کہ اس ملک میں اس زور سے طاعون آئے گی ایسا ہی ان پیشگوئیوں میں ترقی کے زمانہ کی اس وقت خبر دی گئی ہے جب کہ یه عاجز گوشہ گمنامی میں پڑا ہوا تھا۔ اب سوچ لو کہ کیا انسان بھی یہ قدرت رکھتا ہے۔