نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 507 of 822

نزول المسیح — Page 507

۱۲۵ روحانی خزائن جلد ۱۸ نمبر شمار پیشگوئی بقیہ مضمون پیشگوئی نمبر ۵ ۵۰۳ نزول المسيح تاریخ بیان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور ۸۲ و ۱۸۸۰ء پیشگوئی نمبر ۶ زندہ گواہ رویت کے پیشگوئیاں بتلائی ہیں جودُنیا پر ظاہر ہو چکیں پیشگوئی آج سے آٹھ سال پہلے ذکر منقطع ہو جائے گا ۔ اور خدا اس خاندان کی بزرگی کی بنیاد تجھ سے ڈالے گا۔ اب بتلاؤ کیا یہ سچ نہیں کہ میری شہرت میرے خاندان کی شہرت سے بہت زیادہ بڑھ گئی اور ہزار ہا مخلوقات کو خدا نے ربقہ اطاعت میں داخل کر دیا اور آج کے دن سے پہلے کون جانتا تھا کہ اس سلسلہ کی اس قدر ترقی ہو جائے گی خاص کر براہین احمدیہ کے زمانہ میں جبکہ نہ کوئی سلسلہ تھا نہ دعوت تھی نہ جماعت تھی نہ شہرت تھی۔ پس افسوس ان پر جو نہیں سمجھتے اور خدا کی عجائب قدرتوں پر غور نہیں کرتے ۔ اردت ان استخلف فخلقت آدم ۔ اني جاعل في الارض خليفة - دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۹۲ ۔ یہ پیشگوئی با عتبار مفہوم لفظ آدم کے ہے کیونکہ فرشتوں نے آدم کی خلافت کو منظور نہ کیا ۔ مگر آخر وہی جس کو رد کیا گیا تھا خلیفہ ٹھہرایا گیا اور نا منظور کرنے والوں کی کچھ پیش نہ گئی بلکہ سخت منکر ان میں سے شیطان کہلایا۔ پس لفظ آدم میں اس قصہ کی طرف اشارہ ہے کہ اس جگہ بھی ایسا ہی ہو گا اور خدا اس خلافت کو اپنے ہاتھوں سے زمین پر جمائے گا۔ اور اس پیشگوئی کا ایک حصہ ازالہ اوہام میں ایک الہام ہے اور وہ یہ ہے۔ قالوا أتجعل فيها من يفسد فيها و يسفك الدماء قال انى اعلم مالا تعلمون ۔ ان تمام الہامات کا ترجمہ یہ ہے کہ میں نے ارادہ کیا کہ اپنا خلیفہ زمین پر پیدا کروں ۔ پیشگوئی نمبر ۵ کا ثبوت گذر چکا اور پیشگوئی نمبر ۶ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ آدم کے رنگ پر میرے پر بھی اعتراض ہوں گے اور میری معائب شماری ہو گی اور آخر خدا میری عزت ظاہر کرے گا چنانچہ ایسا ہی ہوا اور عیب شمار لوگوں کو خائب و خاسر ہونا پڑا اور خدا نے میری تائید کی اور اگر چہ تائید الہی بجائے خود