نورالحق حصہ دوم — Page 220
روحانی خزائن جلد ۸ ۲۲۰ نور الحق الحصة الثانية الوقت يدعو مصلحًا ومجددًا فارنــوا بـنــــظــر طـــــاهر وجنانِ ایک مصلح اور مجدد کو بلا رہا ہے سو تم ایک نظر اور پاک دل کے ساتھ دیکھو (۳۸) أتظن أن الله يخلف وعده أفانت تُنكر موعد الفرقان کیا تو گمان کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کو پورا نہیں کرے گا کیا تو فرقان کے وعدہ سے انکار کرتا ہے يا أيها الناس اتركوا طرق الإبا كونوا لوجه الله من أعواني اے لوگو سرکشی کی راہوں کو چھوڑ دو اور خالصا للہ میرے انصار میں سے بن جاؤ يا أيها الـعـادون في جهلاتهم توبوا من الإفساد والطغيان اے وے لوگو جو باطل باتوں میں حد سے گزر گئے ہو فساد اور بے اعتدالی سے توبہ کرو لا تغضبوا المولى وتوبوا واتقوا وكخائف خروا على الأذقان | اپنے مولیٰ کو غصہ مت دلاؤ اور توبہ کرو اور تقویٰ اختیار کرو اور ڈرنے والوں کی طرح اپنی ٹھوڑیوں پر گرو القمر يهديكم إلى نور الهدى والشمس تدعوكم إلى الإيمان چاند تمہیں ہدایت کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور سورج تمہیں ایمان کی طرف بلا رہا ہے ظهرت لكم آيات خلاق الورى فى مُلْكِكم لمؤيَّد سُبحانِى | تمہارے فائدہ کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے نشان ظاہر ہو گئے وہ تمہارے ہی ملک میں مؤید سبحانی کے لئے ظاہر ہوئے هل هذه من قسم عمل مُنجم أو آيةٌ عُظمى عظيم الشان کسی نجومی کا کام ہے یا خدا تعالیٰ کا ایک عظیم الشان نشان ہے کیا هذا حديث من نبي مصطفى كهف الأنام وسيد الشجعان یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے پناہ خلقت کی اور سردار بہادروں کے جلت الفتوح وبان صدق كلامنا وتبيّنت طرق الهدى ومكانى فتوح ظاہر ہو گئی اور ہماری کلام کا صدق کھل گیا اور ہدایت کے رستے اور میرا مرتبہ نمودار ہوگیا أفبعد ما كُشِف الغطا بقى الإبا ويل لمجترء مُصِر جاني کیا پردہ کھلنے کے بعد پھر سرکشی باقی رہ گئی اس شخص پر واویلا ہے جو گستاخ اصرار کرنے والا گنہ گار ہو