نورالحق حصہ اوّل — Page 92
روحانی خزائن جلد ۸ ۹۲ نور الحق الحصة الاولى ترى في ساعةٍ سُرَرًا الرجُل وفى الأخرى تراه على الإران ارت یہ تماشا دیکھ رہاہے کہ اک گھڑی ایک مردکے لئے کئی تخت بجھے ہوئے ہوتے ہیں اور پھر دوسری گھڑی میں وہی مرد تا بوت مردہ پر پڑا ہوا ہوتا ہے وإنـى نـاصــــح خــل أمــين ويدری نــــور عـلـمـی مـن یرانی اور میں ایک نصیحت دینے والا دوست اور امین ہوں اور جو شخص مجھے دیکھے وہ میرے نور علم کو معلوم کر لے گا يُكرم جاهل قبل ابتلاء وقـدر الـحـبـر بـعد الامتحان جاہل کی تعظیم آزمائش سے پہلے ہوتی اور ہے اور دانا آدمی کی تعظیم اس کے امتحان کے بعد کی جاتی ہے وكفرني عدوّ الحق حمقًا فقلتُ اخْسَأُ، يراني من هداني ایک سچ کے دشمن نے مجھے کافر ٹھہرایا سو میں نے کہا دفع ہو جس نے مجھے ہدایت دی وہ مجھے دیکھ رہا ہے صوارمــه عـلـى مسللات وإنى نــحـــــو وجـــــه الحب راني اس دشمن کی تلواریں میرے پر پر کھینچی ہوئی ہیں اور میں اپنے پیارے اللہ کی طرف دیکھ رہا ہوں وإني قد وصلت ریاض حبّى ويطلبني خصيمي في المحاني اور میں اپنے پیارے کے باغوں میں پہنچا ہوا ہوں اور دشمن مجھے جنگلوں میں تلاش کر رہا ہے هويت الحِبَّ حتى صار روحى وأرناني جناني في جناني میں نے اس پیارے سے محبت کی یہاں تک کہ وہ میری جان ہو گیا اور میرا بہشت اس نے میرے دل میں ہی دکھا دیا بوجه الحب لست حریص مُلک کفانـی مـا أرى نفسي كفاني اس پیارے کی قسم ہے کہ میں کسی ملک کا حریص نہیں اور یہ میرے لئے کافی ہے کہ میں اپنے نفس کو تا کی حالت میں دیکھتا ہوں عمود الخشب لا أبغى لسقفى وحبى صار لي مثل البوان میں لکڑی کے ستون اپنے چھت کے لئے نہیں چاہتا اور میرا پیارا میرے لئے ایسا ہو گیا ہے جیسا کہ ستون ورثنا المجد من ذى المجد حقًا وصُبّغُنا بمحبوب مُقانی ہم نے بزرگی کو خدائے ذی المجد پایا اور اس ملنے والے پیارے کے رنگ سے ہم رنگے گئے دخلت النار حتى صرت نارًا ونخلی فاق أفكار الأفاني میں آگ میں داخل ہوا یہاں تک کہ میں آگ ہی ہو گیا اور میری کھجور گھات پات کے فکروں سے بہت بلند بڑھ گئی