نورالقرآن نمبر 2 — Page 427
روحانی خزائن جلد ۹ ۴۲۵ نور القرآن نمبر ۲ حوصلہ ہے کہ آرام سے آدمی بن کر مجھ سے آ کر بحث کر لے کہ بہشت کے بارے میں روحانی جزا کا بیان انجیل میں زیادہ ہے یا قرآن میں ۔ اور اگر انجیل میں زیادہ نکلے تو مجھے سے نقد ہزار روپیہ لے لے جہاں چاہے جمع کرا لے ۔ مجھے امید نہیں کہ کوئی میرے سامنے آوے ۔ اللہ اللہ کیسی یہ قوم ظالم اور دغا باز ہے جنہوں نے دنیا کی زندگی کے لئے آخرت کو بھلا دیا ہے مگر ذرہ موت کا پیالہ پی لیں پھر دیکھیں گے کہ کہاں ہے یسوع اور اس کا کفارہ ۔ ہائے افسوس ان لوگوں نے ایک عاجز انسان اور عاجزہ کے بیٹے کو خدا بنا دیا اور خدائے قدوس ۳۲ پر تمام نالائق با تیں روا رکھیں ۔ دنیا میں ایک ہی آیا جو کچی اور کامل تو حید کو لایا اس سے انہوں نے دشمنی کی ۔ اور یہ بھی سراسر جھوٹ ہے کہ انجیل میں جسمانی جزا کی طرف کوئی اشارہ نہیں ۔ دیکھو متی کیسی تفصیل سے یسوع کا قول جسمانی جزا کے بارے میں بیان کرتا ہے اور وہ یہ ہے : ۲۹ ۔ اور جس نے گھر یا بھائی یا بہن یا باپ یا جو رویا بال بچوں یا زمین کو میرے نام پر چھوڑ ا سو گنا پا دے گا ۔ ۱۹ باب آیت ۲۹ ۔ دیکھو یہ کیسا صریح حکم ہے اس میں تو یہ بھی بشارت ہے کہ اگر عیسائی عورت یسوع کے لئے خاوند چھوڑے تو قیامت کو اسے سو خاوند ملیں گے ۔ اور اگر جسمانی نعمتوں کا وعدہ کرنا خدا تعالیٰ کی شان کے مخالف ہوتا تو تو ریت خروج ۳ باب ۸ آیت ۔ استثناء ۶ باب ۳ آیت ۔ ۷ باب ۱۳ آیت - ۸ باب ۱۷ آیت اور ۔ قاضی ۹ باب ۱۲ آیت اور استثناء ۳۲ باب ۱۴ آیت ۔ استثناء ۱۶ باب ۲۰ آیت اور احبار ۲۶ باب ۳ آیت - اخبار ۲۵ باب - ایوب ۲۰ باب ۱۵ آیت میں ہرگز