نورالقرآن نمبر 1 — Page 336
روحانی خزائن جلد ۹ ۳۳۴ نور القرآن نمبرا خدا کا کلام ہے اور حضرت سیدنا ومولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بچے نبی اور رسول ہیں جن پر وہ پاک کلام اترا ہے چنانچہ یہ دعویٰ آیات مندرجہ ذیل میں بخوبی مصرح و مندرج ہے۔ (آل عمران (۲۱) الدَّ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ۔ یعنی وہی اللہ ہے۔ اس کا کوئی ثانی نہیں اسی سے ہر ایک کی زندگی ☆ اور بقا ہے۔ اس نے حق اور ضرورت حقہ کے ساتھ تیرے پر کتاب اتاری اور پھر فرمایا يَايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ - الجزو نمبر سورة النساء یعنی لوگو حق اور ضرورت حقہ کے ساتھ تمہارے پاس یہ نبی آیا ہے اور پھر فرمایا وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنَهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ ۳ ۔ الجزو نمبر ۱۵ یعنی ضرورت حقہ کے ساتھ ہم نے اس کلام کو اتارا ہے اور ضرورت حقہ کے ساتھ اترا ہے۔ اور پھر فرمایا یا يُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانُ | مِنْ رَّبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِيْنَا الجزو نمبر 4 سورۃ النساء ۔ اے لوگو تمہارے پاس یہ یقینی برہان پہنچی ہے اور ایک کھلا نور تمہاری طرف ہم نے اتارا ہے۔ اور پھر فرمایا قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِلى رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا - الجزو نمبر 9 یعنی لوگوں کو کہہ دے کہ میں تم سب کی طرف پیغمبر ہو کر آیا ہوں۔ اور پھر فرمایا وَالَّذِينَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَأَمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ - الجزو نمبر ۲۶ یعنی جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے اور اس کتاب پر ایمان لائے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اور وہی حق ہے خدا ان کے گناہ دور کرے گا اور ان کے حال چال کو درست کر دے گا۔ ایسا ہی صدہا آیات اور ہیں جن میں نہایت صفائی سے یہ دعوی کیا گیا سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” الجز و نمبر 6 “ ہونا چاہیے۔(ناشر) آل عمران : ۲ تا ۴ ۲ النساء : ۱۷ ۳ بنی اسرآئیل: ۱۰۶ ۴ النساء: ۱۷۵ ۵ الاعراف: ۱۵۹ ۶ محمد: ۳