نورالقرآن نمبر 1 — Page 335
روحانی خزائن جلد ۹ ۳۳۳ نور القرآن نمبرا باتوں کو دیکھ کر جلد حق سمجھ آ جاتا ہے اور دونوں کتابوں کا موازنہ ہو کر ضعیف اور قومی اور ناقص اور کامل کا فرق ظاہر ہو جاتا ہے لیکن یاد رکھیں کہ آپ ہی وکیل نہ بن بیٹھیں بلکہ ہماری طرح دعوئی اور دلیل اپنی کتاب میں سے پیش کریں اور مباحثہ کے نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ بات بھی لازم پکڑیں کہ جس دلیل سے اب ہم شروع کرتے ہیں اسی دلیل کا وجو داپنے بالمقابل رسالہ میں اپنی کتاب میں سے نکال کر دکھلا وہیں ۔ علی ھذا القیاس ہمارے ہر ایک نمبر (۳) کے نکلنے کے مقابل اسی دلیل کو اپنی کتاب کی حمایت میں پیش کریں جو ہم نے اس نمبر میں پیش کی ہو ۔ اس انتظام سے بہت جلد فیصلہ ہو جائے گا کہ ان کتابوں میں سے کونسی کتاب اپنی سچائی کو آپ ثابت کرتی ہے اور معارف کا لا انتہا سمند را اپنے اندر رکھتی ہے ۔ اب ہم خدا تعالیٰ سے توفیق پا کر اول نمبر کو شروع کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یا الہی سچائی کی فتح کر اور باطل کو ذلیل اور مغلوب کر کے دکھلا وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔ آمين میربان اول قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر دلیل قرآن شریف نے بہت زور شور سے اس دعوی کو پیش کیا ہے کہ و وہ