نسیمِ دعوت — Page 447
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۴۴۵ نسیم دعوت ان سے تمام تعلقات زندگی کے قطع کر لئے ہیں۔ ایسا ہی آریہ صاحبوں کو چاہیے کہ ہمیں اُن ۷۷ ) شریف اور ور جنٹلمین اور معزز آریہ صاحبوں کی فہرست دکھلا دیں کہ جنہوں نے اپنی زندگی میں اپنی عورتوں سے نیوگ کرائے ہیں اور غیر مردوں سے ہمبستر کرا کر ان سے اولا د حاصل کی ہے مگر چاہیے کہ اس فہرست کے ساتھ نیوگ کی اولاد کی ایک فہرست بھی نام بنام پیش کر دیں ہم دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ خاص قادیان میں جو آریہ صاحبان رہتے ہیں کتنوں نے اب تک ان میں سے اپنی بیویوں سے نیوگ کرایا ہے اور کس قد رانہوں نے اس مقدس عمل سے حصہ لیا ہے اور کتنے نا محرم مردوں سے اپنی جو روؤں کو ہمبستر کرا کر ان سے اولاد حاصل کی ہے کیونکہ اگر در حقیقت یہ عمل عمدہ اور قابل فخر اور وید مقدس کی ہدایت ہے تو ضرور ہر ایک آریہ صاحب نے اس ہدایت سے حصہ لیا ہو گا اور لینا چاہیے۔ یادر ہے کہ بالمقابل نیوگ کی ہدایت کے قرآن شریف میں بیویوں کے لئے پردہ کی ہدایت ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے ۔ قُل لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ ، وَقُلْ لِلْمُؤْمِنتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُ ہے۔ یعنی مومنوں کو کہہ دے مرد ہوں یا عورتیں ہوں کہ اپنی آنکھوں کو غیر عورتوں اور مردوں کی طرف دیکھنے سے روکو اور کانوں کو غیر مردوں کی نا جائز آواز اور غیر کی آواز سننے سے روکو اور اپنی ستر گاہوں کی حفاظت کرو کہ اس طریق سے تم پاک ہو جاؤ گے۔ کچھ مدت ہوئی ہے کہ ایک آریہ صاحب نے بذریعہ ایک اخبار کے غالبا فیروز پور سے اس مضمون کا ایک خط شائع کیا تھا کہ اگر کوئی آریہ صاحبوں میں سے اپنی بیوی سے نیوگ کرانا چاہتے ہیں یا خود بیوی ہی اس مقدس کام کی شائق ہے تو وہ بذریعہ خط و کتابت کے اس سے تصفیہ کر لیں ۔ ہمیں معلوم نہیں کہ قادیان سے بھی اس درخواست کا کوئی جواب بھیجا گیا تھا یا نہیں۔ منہ النور : ٣١ النور : ٣٢