منن الرحمٰن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 140 of 581

منن الرحمٰن — Page 140

روحانی خزائن جلد ۹ ۱۴۰ منن الرحمن ہمیں کرنی پڑے کیونکہ ہمارے لئے ضروری تھا کہ تمام زبانوں پر ایک عمیق نظر ڈالیں اور عربی زبان کا ان سے اشتراک ثابت کریں اور پھر بعد ثبوت اشتراک یہ ضروری تھا کہ عربی کے فضائل خاصہ اور فوق العادت کمالات سے اس کا الہامی اور اُم الالسنہ ہونا بپایہ ثبوت پہنچا وہیں لیکن ہمارے مخالفوں کے لئے یہ ضروری نہیں کہ اس قدر محنت کریں۔ بلکہ ہم اس بات پر راضی ہیں کہ صرف عربی کے فضائل کے مقابل پر اپنی زبان کے فضائل دکھلا دیں اور جس قدر ہم نے عربی زبان کی خوبیاں اس کتاب میں ثابت کی ہیں وہ تمام خوبیاں اپنی زبان میں ثابت کر کے پیش کریں اور جیسا کہ ہم نے نمونہ کے طور پر عربی زبان کی مفردات کو عبارات کے سلسلہ میں مندرج کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ عربی مفردات کا نظام کامل ہے اور ہر یک قسم کے خیالات کے ادا کر دینے پر قادر ہے یہی نمونہ اپنی زبان کے مفردات سے وہ بھی دکھلاویں اور یہ کام نہایت تھوڑا اور صرف چند روز کا ہے۔ پس اس صورت میں محنت کا کام نہایت کم رہ گیا بلکہ مثلاً و یدک سنسکرت کا واقف صرف دو چار روز میں یہ نمونہ پیش کر سکتا ہے بشرطیکہ سنسکرت میں ایسا نمونہ بھی ہو۔ اس وقت ہم غیر زبان والوں سے کیا مانگتے ہیں صرف یہی کہ وہ یہ خوبیاں جو ہم نے زبان عربی میں ثابت کی ہیں اپنی زبان میں ثابت کر کے دکھلاویں۔ مثلاً یہ بات ظاہر ہے کہ کامل زبان کے لئے مفردات کا کامل نظام ضروری ہے یعنی یہ واجبات سے ہے کہ کامل زبان جو الہامی اور اُئم الالسنہ کہلاتی ہے انسانی خیالات کو الفاظ کے قالب میں ڈھالنے کے وقت پورا ذخیرہ مفردات کا اپنے اندر رکھتی ہو ایسے طور سے کہ جب انسان مثلاً ایک تو حید کے مضمون کے متعلق یا شرک کے مضمون کے متعلق یا حقوق اللہ کے متعلق یا حقوق عباد کے متعلق یا عقائد دینیہ کے متعلق یا ان کے دلائل کے متعلق یا محبت اور مخالطت کے متعلق یا بغض اور نفرت کے متعلق یا خدا تعالیٰ کی مدح اور ثنا اور اس کے اسماء مطہرہ کے متعلق یا مذا ہب باطلہ کے رد کے متعلق یا فقص اور سوانح کے متعلق یا احکام اور حدود کے متعلق یا علم معاد کے متعلق یا تجارت اور زراعت اور نوکری کے متعلق یا نجوم اور ہیئت کے متعلق یا طبعی اور طبابت اور منطق وغیرہ