معیارالمذاہب — Page 480
روحانی خزائن جلد ۹ ۴۷۸ معیار المذاہب سے باراں برس تک ان کی خدمت کا شرف حاصل ہوا اور پھل پایا ۔ پھل پانے کا نام سن کر ایک جاہل بول اٹھتا ہے کہ بابا جی تب تو آپ نے ضرور رسائن کا نسخہ گورو جی سے سیکھ لیا ہوگا یہ بات سن کر بابا جی کچھ ناراض ہو کر تیوری چڑھا کر بولتے ہیں کہ میاں اس بات کا نام نہ لو ہزاروں لوگ جمع ہو جائیں گے ہم تو لوگوں سے چھپ کر بھاگتے پھرتے ہیں ۔ غرض ان چند فقروں سے ہی جاہل دام میں آ جاتے ہیں پھر تو شکار دام افتادہ کو ذبح کرنے کیلئے کوئی بھی وقت باقی نہیں رہتی خلوت میں راز کے طور پر سمجھاتے ہیں کہ در حقیقت تمہاری ہی خوش قسمتی ہمیں ہزاروں کوسوں سے کھینچ لائی ہے اور اس بات سے ہمیں خود بھی حیرانی ہے کہ کیونکر یہ سخت دل تمہارے لئے نرم ہو گیا اب جلدی کرو اور گھر سے یا مانگ کر دس ہزار کا (۱۵) طلائی زیور لے آؤ ایک ہی رات میں وہ چند ہو جائے گا مگر خبر دار کسی کو میرتی اطلاع نہ دینا کسی اور بہانہ سے مانگ لینا قصہ کوتاہ یہ کہ آخر زیور لے کر اپنی راہ ده لیتے ہیں اور وہ دیوانے دیا چند کی خواہش کرنے والے اپنی جان کو روتے رہ جاتے ہیں یہ اس طمع کی شامت ہوتی ہے جو قانون قدرت سے غفلت کر کے انتہاء تک پہنچائی جاتی ہے مگر میں نے سنا ہے کہ ایسے ٹھگوں کو یہ ضرور ہی کہنا پڑتا ہے کہ جس قدر ہم سے پہلے آئے یا بعد میں آویں گے یقینا سمجھو کہ وہ سب فریبی اور بٹما ر اور نا پاک اور جھوٹے اور اس نسخہ سے بے خبر ہیں ۔ ایسا ہی عیسائیوں کی پٹڑی بھی جم نہیں سکتی جب تک کہ حضرت آدم سے لے کر اخیر تک تمام مقدس نبیوں کو پاپی اور بد کار نہ بنالیں۔ انوٹ: عیسائیوں کی عقل اور سمجھ پر افسوس ہے کہ انہوں نے اپنے یسوع کو خدا بنا کر اس کی ذات کو کچھ فائدہ نہیں