مسیح ہندوستان میں — Page 98
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۹۸ مسیح ہندوستان میں ۹۶ کہ افغان اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ بخت نصر نے ہیکل یروشلم کی تباہی کے بعد بامیان کے علاقہ میں انہیں جلا وطن کر کے بھیج دیا۔ ( بامیان کا علاقہ غور کے متصل اور افعانستان میں L واقع ہے ) اور کتاب اے نیرے ٹو آف اے وزٹ ٹو غزنی کابل افغانستان ۔ مصنفہ جی ٹی دیگن ایف جی ایس مطبوعہ ۱۸۴۰ء کے صفحہ ۱۶۶ میں لکھا ہے کہ کتاب مجمع الانساب سے ملا خدا داد نے پڑھ کر سنایا کہ یعقوب کا بڑا بیٹا یہودا تھا اس کا بیٹا اُسرک تھا۔ اُسرک کا بیٹا اکنور ۔ اکنور کا بیٹا معالب - مطالب کا فرلائی ۔ فرلائی کا بیٹا قیس تھا۔ قیس کا بیٹا طالوت ۔ طالوت کا ارمیاہ ۔ اور ارمیاہ کا بیٹا افغان تھا اس کی اولا د قوم افغان ہے اور اسی کے نام پر افغان کا نام مشہور ہوا۔ افغان بخت نصر کا ہم عصر تھا اور بنی اسرائیل کہلاتا تھا اور اُس کے چالیس بیٹے ☆ تھے۔ اس کی چونتیسویں پشت میں دو ہزار برس بعد وہ قیس ہوا جو محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کے زمانہ میں تھا۔ اس سے چونسی نسلیں ہوئیں ۔ سلم نامی افغان کا سب سے بڑا بیٹا اپنے وطن شام سے ہجرت کر کے غور مشکوہ کے علاقہ میں جو ہرات کے قریب ہے آباد ہوا ۔ اس کی اولا دافغانستان میں پھیل گئی ۔ سے اور کتاب اے سائیکلو پیڈیا آف جیوگرافی مرتبہ جیمز برائیس ایف جی ایس مطبوعہ لندن ۱۸۵۶ء کے صفحہ ۱۱ میں لکھا ہے کہ افغان لوگ اپنا سلسلہ نسب سال بادشاہ اسرائیل اتے ہیں اور اپنا نام بنی اسرائیل رکھتے ہیں ۔ الگزنڈر برنس کا قو ہیں ۔ الگزنڈر برنس کا قول ہے کہ افغان یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ وہ یہودی الاصل ہیں ۔ شاہ بابل نے انہیں قید کر کے غور کے علاقہ میں لا بسایا جو کابل سے شمال مغرب میں واقع ہے۔ یہ لوگ ۱۲۲ ء تک اپنے یہودی مذہب پر رہے۔ لیکن خالد بن عبداللہ ( غلطی سے ولید کی جگہ عبداللہ لکھا ہوا ہے ) نے اس قوم کے ایک سردار کی لڑکی سے بیاہ کر لیا اور اُن کو اس سال میں دین اسلام قبول کرایا ۔ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے چھیاسٹھ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) 1۔ A Narrative of a visit to Ghazni, Kabul and Afganistan by G۔T۔Vigne F۔G۔S۔ 2۔ A Cyclopaedia of Geography by James Bryce 3۔ Alexander Burns