مسیح ہندوستان میں — Page 68
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۸ مسیح ہندوستان میں پر واقع ہے اور فارس کی مغربی حد سے قریباً نو سو میل کے فاصلہ پر ہے اور ہرات سے درہ خیبر تک قریبا پانسومیل کا فاصلہ ہے۔ دیکھو نقشہ ھذا۔ نقشه سفر حضرت مسیح علیہ السلام حساب انگریزی میل نشان راه سفیه 7 لطنت چین یوسی ہیں اٹے عیسائی تاریخ یونانی جس کو ہین ثمر نامی ایک شخص لندن کے رہنے والے نے ۱۶۵۰ء میں انگریزی زبان میں ترجمہ کیا اس کے پہلے باب چودھویں فصل میں ایک خط ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک بادشاہ انگیرس نام نے دریائے فرات کے پار سے حضرت عیسی کو اپنے پاس بلایا تھا۔ انگیرس کا حضرت عیسی کی طرف محط اور حضرت عیسی کا جواب بہت جھوٹ اور مبالغہ سے بھرا ہوا ہے۔ مگر اس قدر سچی بات معلوم ہوتی ہے کہ اس بادشاہ نے یہودیوں کا ظلم سن کر حضرت عیسی کو اپنے پاس پناہ دینے کے لئے بلایا تھا اور بادشاہ کو خیال تھا کہ یہ سچا نبی ہے۔ منہ۔ Abgerus۔ Creed of Eusebeus ✓ Heinmer