مجموعہ آمین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 537 of 615

مجموعہ آمین — Page 537

31 مسیح موعود کا زمانہ ایک ایسا مبارک زمانہ ہے کہ فضل اور جود الٰہی نے مقدر کر رکھا ہے کہ یہ زمانہ پھر لوگوں کو صحابہ کے رنگ میں لائے گا ۲۲۷ خدا سے الہام پاتا اور حضرت رسول اللہ صلعم کی روحانیت سے فیض اٹھا تا ہے ۲۲۴ منعم علیھم سے مراد دو گروہ ہیں ایک گروہ صحابہ رسول اور دوسرا گروہ مسیح موعود ۲۲۴ سورۃ فاتحہ کا مغز مسیح موعود کی تابعداری ہے ۲۱۹۔ح سورۃ فاتحہ میں صرف دو فتنوں سے بچنے کی دعا سکھلائی گئی (۱) تکفیر مسیح موعود (۲) فتنہ نصاریٰ ۲۱۲ مہدی آخر الزمان کا دوسرا نام مسیح موعود بھی ہے اور بوجہ ذوالبروزین ہونے کے ان دونوں صفتوں کا کامل طور پر پایا جانا از بس ضروری ہے ۳۵۹ اللہ تعالیٰ نے سلسلہ خلافت محمدیہ کو سلسلہ خلافت موسویہ سے مشابہت دیکر ظاہر فرما دیا کہ پیدائش مسیح موعود ہزار ششم کے آخر میں ہے ۲۸۶ قرآن شریف اسلام کے مسیح موعود کو موسوی مسیح موعود کا مثیل ٹھہراتا ہے نہ عین ۱۹۳ مسیح موعود کے لئے یہوداور نصاریٰ کا خیال تھا کہ ان میں پیدا ہو گا مگر مسلمانوں میں پیدا ہوا اس لئے بلند مینار عزت کا محمدیوں کے حصہ میں آیا ۴۲۹۔ح کاسر الصلیب کا نام مسیح موعود اور عیسیٰ بن مریم ہے ۲۶۷ مسیح موعود کا نام حَکَم رکھا گیا ہے تلمیذ المحدثین نہیں کہ ان کی راہنمائی کا محتاج ہو ۱۵۶ اگر مسیح موعود تمام باتیں اسلام کے تہتر فرقوں کی مان لیتا تو پھر کن معنوں سے اس کا نام حَکَم رکھا جاتا ۴۷۰ اس کے بارہ لکھا ہے کہ ظاہر ہو گا تو سیفی جہاد اور مذہبی جنگوں کا خاتمہ ہو جائیگا اور وہ صلح کی بنیاد ڈالیگا ۸ مسیح موعود آ گیا ہے اب ہر مسلمان کا فرض ہے کہ جہاد سے باز آوے۔۹ مسیح موعود کی آمد کی دلیل ضرورت زمانہ ۱۲۸،۱۳۰ مسیح موعود کے وقت جہاد کا حکم قطعاً موقوف کر دیا گیا ۴۴۳۔ح مسیح موعود کے ظہور کا یہی زمانہ ہے ۱۲۹،۲۶۶،۳۲۲،۳۲۳ آنیوالا مسیح موعود اسی زمانہ میں آنا چاہئے اس بارہ میں مفصل دلائل ۱۲۸ مسیح آخر الزمان کی نسبت لکھا ہے کہ وہ دوبارہ ایمان اور امن کو دنیا میں قائم کردیگا اور شرک محو کریگا ۱۱۵ چودھویں صدی کے سر پر آنیوالا مسیح موعود میں ہی ہوں ۱۴۹ چودہویں صدی وہ متفق آخری زمانہ ہے جس میں مسیح موعود ظاہر ہو گا ۵۴،۱۲۴،۱۳۰،۱۴۴،۲۴۴،۴۰۵ اکثر صوفی اپنے مکاشفات کے ذریعہ اس بات کی طرف گئے ہیں کہ مسیح موعود تیرہویں صدی یعنی ہزار ششم کے آخر میں پیدا ہو گا ۲۸۶ علوم اور معارف بھی جمالی طرز میں داخل ہیں اور قرآنی آیت لیظھرہ علی الدین کلہ میں وعدہ تھا کہ یہ علوم اور معارف مسیح موعود کو اکمل اور اتم طور پر دئیے جائیں گے ۴۴۴۔ح چودہویں کے کمال تام چاند کی طرح جو مشرق سے طلوع ہوتا ہے مسیح موعود بھی ممالک مشرقیہ سے پیدا ہو گا اور جو اسلام کے کمال تام کو ظاہر کرے گا ۲۰۹۔ح مسیح موعود کے چودہویں صدی کے سر پر پیدا ہونے میں اس طرف اشارہ تھا کہ اس کے وقت میں اسلامی معارف اور برکات کمال تک پہنچ جائیں گی ۲۰۹۔ح قرآن سے مسیح موعود ہونے کی دلیل ۱۸۲ آپ کے مسیح موعود ہونے پر دلائل ۱۸۲،۲۴۱ کیا تعجب ہے کہ سید احمد بریلوی اس مسیح موعود کیلئے الیاس کے رنگ میںآیا ہو ۲۹۶۔ح مکتوبات امام ربانی میں لکھا ہے کہ مسیح موعود جب دنیا میں آئیگا تو علماء وقت اس کے مخالف ہوجائیں گے ۱۵۲۔ح براہین احمدیہ کی پیشگوئی میں ابولہب مسیح موعود کے اول المکفرین کو ٹھہرایا گیا ہے جس کے مصداق محمد حسین بٹالوی ہیں