کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 278 of 630

کتاب البریہ — Page 278

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۲۷۸ (۲۳۳) نے کہا تھا کہ ضرور اس کو بھی سزا ملنی چاہیئے یعنی سزائے موت ۔ اشتہار مورخہ ۵/ اکتوبر ۹۴ حرف W گواہ نے پیش کیا نیز اشتہار مورخہ ۵/ستمبر ۹۴ حرف X گواہ نے پیش کیا ۔ اس وقت ڈاکٹر صاحب سے مرزا صاحب سخت ناراض تھے ۔ جولائی ۹۳ء میں مرزا صاحب نے ایک روز بہت لوگوں کے روبروئے اپنی خواب بیان کی کہ ایک سانپ نے مجھے دہنے ہاتھ پر کاٹا اور میں اپنے والد کے پاس گیا۔ میرے والد نے اس زخم کو استرے سے کاٹنا شروع کر دیا اور سینہ تک کاٹ دیا۔ اور اس سے مرزا صاحب نے پیشگوئی کی کہ آتھم کو سانپ کاٹے گا۔ اس کی بابت سیالکوٹ وغیرہ میں لوگوں کو بذریعہ خط اطلاع دی گئی تھی ۔ ایک سال بعد مناظرہ کے میں عیسائی ہوا تھا۔ مارچ ۹۴ء میں مرزا صاحب سے جدا ہوا تھا ۔ مولوی برہان الدین کو 19 ء سے جانتا ہوں ۔ نوٹ ۔ پیشگوئی حرف A گواہ نے پڑھی اور اس کا مطلب اس طرح ادا کیا جیسے ڈاکٹر کلارک صاحب نے ۔ (بسوال وکیل ملزم ) میں نے کوئی امتحان عربی ، فارسی ، انگریزی کا پاس نہیں کیا۔ یرد الی النصاری کے معنے یہ ہیں کہ ہم نے الٹادیا اس کو طرف عیسائیوں کے۔ مرزا صاحب عبد اللہ آتھم کی طرف معنے اس پیشگوئی کے نکالتے ہیں میں نہیں نکالتا۔ میں عیسائی تھا جب پیشگوئی کی میعاد گذری۔ محمد سعید اور میں قادیاں میں اکٹھے رہتے تھے میرے سے پیچھے محمد سعید قادیاں سے چلا گیا تھا وہ بھی عیسائی ہے۔ میں مرزا صاحب کی باتوں کو اچھا نہیں سمجھتا ۔ یوسف خاں بقلم خود ۔ سنایا گیا درست ہے تسلیم ہوا ۔ دستخط حاکم ۳۳ شہادت دیتی ہیں یہ بات قطعی طور پر ثابت ہو چکی ہے کہ حضرت علی علیہ السلام تینتیس برس کی عمر ۱۲۰ میں مصلوب ہوئے اور یہی چاروں انجیلوں کی نصوص صریحہ سے سمجھا جاتا ہے تو پھر ایک سو بیس برس کی عمر میں کس حساب سے وہ اٹھائے گئے ۔ حالانکہ حدیث ایک سو بیس برس کی محدثین کے نزدیک صحیح اور رجال اس کے ثقات ہیں اور ایک سو بیس برس کی حد لگا دینا یہ امر بھی دلالت کرتا ہے کہ اس کے بعد ان کی موت ہوئی۔