کتاب البریہ — Page 144
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۴۴ کتاب البرية نے خدا کا ڈولہ اٹھایا ہوا ہے۔ وہ اگر کاندھے سر کا دیں تو بتلائے خدائے محمد یاں کسی غار میں گرا پاویں۔۔۔ اور اگر گر کر مر جائے تو پھر مولا کون کہلائے۔ ۴۷۔ وہ شیطان سے مقابلہ کرنے میں ترساں ہے۔ ۵۶-۵۷ - جلا د ستمگار ۔ ذابح الجاندار - ۲۲۲۔ ظالم ۔ جتہار ۔ غافل ۔ خود غرض۔ بدفعلی اور پلیدی کا رہنما۔ بد چلنی اور فعل شنیعہ کا خدا۔ ۲۳۳۔ رشوت لینے والا۔ آدمی کی شکل والا۔ بالا خانہ پر بیٹھنے والا۔ فریب کھیلنے والا ۔ شیطان سے ڈرنیوالا۔ ۲۴۰۔ موسیٰ والی آگ گویا اگنی دیوتا کی پرستش ہے ۔ ۲۵۴ ۔ خدا بڑا ہی کا ذب ہے یا جوا کھیلتا ہو گا جو جفت طاق کی قسم کھاتا ہے۔۲۵۶۔ اس کے قول و فعل قابل اعتماد نہیں۔ آنحضرت صلعم کی نسبت۔ حاشیہ صفحہ ۷۵۔ اہل مکہ سے صلح کے بعد کسی سبب سے جو طبیعت آزردہ ہوگئی تو جھٹ وہ آیت منسوخ کر دی کہ وہ خدا کا کلام نہیں شیطان کا کلام ہے۔ شیطان نے میرے منہ میں ڈال دیا تھا۔ ۱۳۵ قتل کرانے والا ۔ بُت پرست ۔ علمی کتابیں جلانے والا ۔ بے نکاحی عورتوں سے جماع کرنے والا ۔ اپنے الزام خدا کے ذمے لگانے والا ۔ ۱۴۱ علی نامی پہلوان کو راز دار بنانے کے لئے اپنی بیٹی نکاح کر دی۔ اور دولڑ کیاں عثمان کے حوالے کر کے دوسرا راز دار بنایا۔ ذوالنورین کا خطاب دے کر ڈبل دامادی کی زنجیر میں پھنسایا۔ اسی طرح عمر و ابوبکر سے یارانہ بنایا۔ کسی کوکسی طرح کسی کو کسی داؤ سے ملایا غرضیکہ پانچ پنج مبل کیجئے کاج۔ ہاریئے جیتنے آئے نہ لاج ۔ ۱۶۵ قتل عام اور ظلم و جور کرنے والا ۔ ۲۴۴ شعبده باز - ۲۵۶ قاصر البیان نا واقف انجان - ۲۸۰ خدائی حدود کو توڑنے والا ۔ قرآن شریف کی نسبت - ۳۵۔ آدم کا قصہ ۔ الم غلم و لا نسلم تمسخرآمیز داستان - ۵۸۔ ایک قمار باز یا چور بھی ایاک نستعین پڑھ کر مدد مانگ سکتا ہے ۔ ۶۰ ۔ آخر آیات سورہ فاتحہ سخت نقصان رساں اور خدا پر بہتان باندھنے والیں ۔ قرآن میں شیر شہد شراب پتانوں اور رُخساروں کے سوا روحانی سرور کا نام ندارد۔