کتاب البریہ — Page 122
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۲۲ کیونکر پادریوں کی بد زبانی نہایت تک پہنچ گئی ہے۔ اور ہم دلی یقین سے جانتے ہیں کہ جس وقت گورنمنٹ عالیہ کو ایسی سخت زبانی کی خبر ہوئی تو وہ ضرور آئندہ کے لئے کوئی احسن انتظام کرے گی۔ اب ہم وہ مفصل فہرست کتابوں کی لکھتے ہیں جن میں پادری صاحبوں نے اور ایسا ہی ان کی تعلیم سے ہندوؤں اور آریوں نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دین اسلام اور اس کے اکابر کی نسبت بدزبانی کو انتہا تک پہنچایا ہے۔ نقل کفر کفر نه باشد عیسائیوں کی گالیاں کتاب دافع البهتان مصنفه پادری را نکلین صاحب مطبوعہ مشن پریس اله آباد ۱۸۳۵ء صفحہ فقرات یا الفاظ جن سے اشتعال طبع یا دل آزاری مسلماناں ہوتی ہے۔ ۲۳ ۲۴ اہل اسلام کا رسول اپنی لونڈی سے ہمبستر ہوا اور جب اس کی جوروں میں سے ایک نے سلامت کی تو اس نے قسم کھائی اور پھر اپنی نفسانی لذت کے لئے اپنی قسم توڑ کر آیت نازل کی۔ ۲۴ اپنی نفسانی خواہشوں کے موافق نئے حکم جاری کئے ۔ ۳۱ مگر یقین ہے کہ محمد جب کہ کسی طور سے اپنی رسالت کو ثابت نہ کر سکا تو اس باطل خبر کو مشہور کیا۔ کیا ایسے افترا ایمانداری کے لائق ہیں؟ ہم بھی محمد کو وہی دولت مند مذکور کہہ سکتے ہیں ہے ( یہ دولتمند جو ابراہیم کی نسل سے تھا بہت شان و شوکت کی زندگی کے بعد مر کر دوزخی ہوا ۔ لوقا ) محمدیوں کا بھی دستور ہے کہ اکثر اپنے مذہب کے ثبوت میں بے ایمانی سے کوشش کرتے ہیں۔ خطوط وحدانی میں عبارتیں ہماری طرف سے ہیں ۔ منہ