کشف الغطاء

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 217 of 550

کشف الغطاء — Page 217

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۲۱۷ کشف الغطاء کی نبوت ثابت ہوتی رہی ہے اسی طرح میرے اس دعوے کو میرے خدا نے ثابت کیا ہے۔ اور خدا تعالی کے آسمانی نشانوں نے میری گواہی دی ہے ۔ اب رہی یہ بات کہ محمد حسین اور اس کے دوسرے ہم جنس مولوی کیوں مجھے جھوٹا کہتے ہیں اور کیوں اس قدر دشمنی کرتے ہیں؟ سو ابھی میں اس رسالہ میں لکھ چکا ہوں کہ یہ عداوت اس وجہ سے ہے کہ میری تعلیم ان کے اغراض اور مقاصد کے برخلاف ہے یعنی اس عقیدہ کے برخلاف کہ مسیح موعود آسمان سے اترے گا اور مہدی کے ساتھ شامل ہو کر نصاری سے لڑائیاں کرے گا * اور مہدی کا وجود ان لوگوں کی نظر میں اس لئے ضروری ہے کہ مسیح موعود خلیفہ نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ قریش میں سے نہیں ہے جیسا کہ محمد حسین نے خود اپنے رسالہ جلد نمبر ۲ صفحہ ۳۸۰ میں سلطان روم کی خلافت کی تقریب میں اس بات کو اپنا اعتقاد ظاہر کیا ہے۔ سو ان لوگوں نے اسی دلیل سے مسیح کے دوبارہ آنے کے وقت مہدی قرشی کی ضرورت ٹھہرائی ہے اور پھر بہت سی لڑائیوں کا ذکر کیا ہے ۔ اور میں جانتا ہوں کہ یہ عقائد نہایت خطرناک ہیں کیونکہ اس عقیدہ کا آدمی ہمیشہ اپنے دل میں خلاف امن منصو بے رکھتا ہے ۔ مگر میں ان عقائد کے برخلاف ہوں میں ایسے کسی مسیح اور مہدی کو نہیں مانتا جو کافروں سے لڑائیاں کرے گا اور ان کے مال مولویوں اور ان کے گروہ کو دے گا۔ م نوٹ :۔ مولوی محمد حسین نے جو حال میں ایک انگریزی رسالہ گورنمنٹ کو دکھلانے کے لئے اکتوبر ۱۸۹۸ء میں شائع کیا ہے تا اس کو سرکار انگریزی کچھ زمین دے اس میں اُس نے برخلاف اپنے عقیدہ کے لکھا ہے کہ وہ مہدی موعود کے آنے کا قائل نہیں ہے حالانکہ اسی انکار کی وجہ سے اس نے مجھے محمد اور دجال ٹھہرایا ہے۔ سو اس نے گورنمنٹ کے سامنے یہ نہایت قابل شرم جھوٹ بولا ہے۔ اپنے ہم جنس مولویوں کو ہمیشہ یہ سبق دیتا ہے کہ مہدی موعود آئے گا اور نصاری کے ساتھ لڑائیاں کرے گا اور حضرت عیسی علیہ السلام اس کی مدد کے لئے آسمان سے اتریں گے اور گورنمنٹ کے آگے برخلاف اس کے بیان کرتا ہے میں بادب عرض کرتا ہوں کہ گورنمنٹ عالیہ مولویوں کے روبرو اس بارے میں اس کا اظہارلے تا وہ حقیقت کھل جائے جس کو وہ ہمیشہ چھپاتا ہے۔ منہ